قبر کا عذاب بڑا سخت ہوگا! قبرکی وحشت سے نجاعت کےلیے

مسلمان کا عقیدہ ہےکہ مرنے کے بعد اللہ کے پاس جانا ہے۔ مرنےکے بعد جو پہلی منزل ہے وہ ہے قبر۔ اور مسلمان کا عقیدہ ہے کہ مرنے کے بعد اس سے تین سوال کیا جائے گے۔ تیرا رب کون ہے، تیرا نبی کون ہےاور تیر ا دین کیا ہے۔ اگر تو اس نے ان تین سوالوں کا جواب دے دیے تو قبر روشن بن جائے گی اور جنت کا باغ ملے گا۔

اگر خدانخوستہ ان تین سوالوں کا جواب نہ دے پا یا تو قبر وحشت ہو جائے گی ۔اور سانپ اور بچھو چھوڑ دیے جائیں گے۔ اور یہ وحشت ایسی ہوگی جس کا ذکر الفاظ میں نہیں کیا جاسکتا۔ حضوراکرمﷺ کا فرمان ہےکہ :”بے شک قبر بہشتی ہے” اگر قبر کے بیچ میں سے کوئی بچ پاتا تو وہ سعد بن معاذ ہوتے۔

امیرالمومنین عثمان بن عفان رضی اللہ جب قبر پر کھڑے ہوتے تو اتنے اشکبار ہوجاتے کہ آپ کی داڑھی بھی تر ہو جاتی ۔آپ رضی اللہ سے کہا گیا آپ جنت اور جہنم کو دیکھ کر اتنا نہیں روتے جتنا قبر کے دیکھ کر رو پڑتے ہیں۔ تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضور اکرمﷺ سے سنا ہے کہ قبر آخرت کی آخری منزل ہے اگر کوئی اس سے بچ گیا تو اس کے بعد والے مراحل آسان ہیں۔ اگر اس سے نہ بچ سکا تو اس کے بعد والے مراحل سے بچنا بہت مشکل ہے۔

حضرت سیدنا عمررضی اللہ نے یہ بھی کہا کہ آپﷺ کا فرمان ہے کہ اللہ کی قسم میں جتنا بھی خوفناک منظر دیکھ لوں قبر کا منظر اس سے بھی خطرناک ہوگا۔ لوگوں کا آخرت پر ایمان رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ قبرکی حقیقت پر بھی ایمان ہو۔ حضوراکرمﷺ نے فرمایا کی جو شخص روزانہ سو مرتبہ لاَ اِلہُ الاَّ اللہُ الْماَلِکُ الْلحَقُ الْمُبیْن پڑھے گا تو اس کو فقروتنگدستی سے نجا ت ملے گی اور قبر کی وحشت سے نجات ملے گی۔

مال ودولت سے نوازا جائےگا اور جنت کے دروازے کھولے جائیں گے۔ جو خداکی نعمتوں کا شکر ادا کرے گا۔ خدااس کی نعمتوں کو زیادہ کرے گا۔ جو کفر ادا کرےگا ۔ خدااس کو قبر کی وحشت میں ڈالے گا۔ نعمت کا شکر کیسے ادا ہوتا ہےوہ مالی حقوق ادا کرکے، ہمسائے کا خیال رکھ کر، پڑوسیوں اور رشتہ داروں کے حقوق اداکرکےاور زکوٰۃ ادا کرکے ۔حدیث پاک میں آتا ہے کہ جو شخص روزانہ سونے سے پہلے سورۃالملک کی تلاوت کرے گاتو اس کی عذابِ قبر سے حفاظت ہوگی ۔

اور بعض روایت میں بعد نمازِمغرب میں تلاوت کرنے کی تاکید ملتی ہے۔ اس لیے ہر مسلمان کو چاہیے کہ سونے سے پہلے اس سورت کی تلاوت لازمی کرے۔ تاکہ اللہ تعالیٰ اسے عذابِ قبر سے محفوظ فرمائے۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہمیں دین کی سمجھ عطاء فرمائے۔ اور اس کے مطابق زندگی بسر کرنےکی توفیق فرمائے۔ آمین۔

Check Also

کشائش رزق کی دعا

رزق کی کشادگی کے لیے تین دعائیں تنگی رزق کی شکایت پر ایک بار مفتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *