کیا اس سال آپ نے صحتمند کھانا کھانے کا عہد کیا ہے؟ 

کیا اس سال آپ نے صحتمند کھانا کھانے کا عہد کیا ہے؟ مگر یہ کام کرنا کیسے ہے؟ اپنی روزمرہ کی زندگی میں صحت مند کھانے کی عادات کو کیسے شامل کریں؟
یہ کچھ سوالات ہیں جن کے بارے میں آپ کوکچھ  پتہ نہیں۔ ہمیں اس احساس کا اندازہ ہے۔ کیونکہ یہاں موجود ہر شخص کو تقریباً اسی قسم کی صورتحال کا سامنا ہے۔
” صحت مند اور تندرست رہنے کے لیے اچھا کھانا کھانا ضروری ہے۔۔” یہ  ایک پرانی کہاوت ہے اور ہم اس سے مکمل اتفاق کرتے ہیں۔ اگر آپ صحت مند کھانا کھاتے ہیں اور اپنی زندگی میں صحت بخش عادات کو شامل کرتے ہیں تو آپ خود کو ترو تازہ اور توانا محسوس کریں گے۔
صحت مند کھانا نہ صرف آپ کا وزن برقرار رکھنے کے لیے اہم ہے، بلکہ آُپ کی صحت کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے ۔ اگر آپ نہیں جانتے کہ اپنی روزمرہ کی زندگی میں  کھانے کی اچھی عادات کو کیسے شامل کریں یا اگر آپ کو آئیڈیا نہیں ہے کہ آپ کو کیا کھانا چاہیے اور کیا نہیں۔۔۔ تو پھر تو آپ کو اس بلاگ کو ضرور پڑھنا چاہیے،  یہ آپ کی مشکل حل کردے گا

ہم یہ کہنا ہی نہیں چاہتے کہ سوڈا جیسے خراب میٹھے مشروبات آپ کے لیے کتنے برے ہیں۔ جو روزانہ کی بنیاد پر آپ کو اور آپ کی صحت کو کتنا نقصان پہنچاتے ہیں۔ ان میٹھے مشروبات اور بیکار چیزوں کے بجائے، اپنی یومییہ پانی پینے کی مقدار کو بڑھانے کی کوشش کریں اور روزانہ 8 گلاس پانی پئیں۔ اس سے نہ صرف آپ اپنی صحت میں تبدیلی دیکھیں گے بلکہ آپ کی  جلد اور دماغی صحت میں بھی بہتری آئے گی۔ اگر آپ اپنے مشروب میں کوئی ذائقہ چاہتے ہیں تو سوڈا اور پیک جوس کے متبادل کے طور پر infused water (ذائقے والا سادہ پانی) استعمال کر سکتے ہیں۔۔

جب آپ صحت مند کھانے کا سوچتے ہیں تو سلاد آپ کے بہترین دوست ہیں۔ اپنے کھانے میں ہری سبزیاں یا سلاد شامل کرنے کی کوشش کریں۔ سلاد کھانے سے آپ کا پیٹ بھی بھرا رہے گا اور بھوک محسوس نہیں ہوگی۔ ان میں صحتمند اور غذائیت سے بھرپور تمام اجزاء شامل ہوتے ہیں جو آپ کے جسم کی بہترین ضرورت ہیں۔۔ اور سلاد کی مختلف اقسام ہیں جنہیں ٹرائی کر کے  آپ کبھی بور نہیں ہوں گے۔۔اسٹارٹر کے لیے منہ میں پانی لانے والی فوڈ ٹریبیون۔ 

Check Also

لاہور میں شہری کی اورنج لائن میٹرو پل سے کود کر خود کشی کی کوشش

لاہور میں شہری کی اورنج لائن میٹرو پل سے کود کر خود کشی کی کوشش۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *