.روزانہ 6 چتری والے کیلے کھا کر آدھا انچ قد بڑھائیں

اکثر مرد و خواتین چھوٹے قد کی وجہ سے کافی پریشان دکھائی دیتے ہیں اور قد میں اضافہ کے لیے کئی ورزشیں اور نت نئے جتن بھی کرتے ہیں کہ کسی طرح اُن کا قد بڑھ جائے۔ ۔کچھ لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ ایک مخصوص عمر جیسے 18 سال کے بعد آپ کا قد بڑھنا رُک جاتا ہے ، لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے آپ 18 سال کے ہونے کے بعد بھی اپنے قد میں نمایاں فرق دیکھ سکتے ہیں۔

ذیل میں ڈاکٹر عیسٰی کیلوں سے قد بڑھانے کا ایک ایسا ٹوٹکہ بتارہے ہیں جس پر عمل کر کے دو مہینوں میں آدھا انچ قد بڑھا سکتے ہیں ۔ روزانہ تین وقت(صبح ، دوپہر ، شام) دو ،دو چتری والے کیلے کھائیں ۔ 15 سے 20 منٹ رسہ کشی کریں ۔ انشاء اللہ 2مہنوں میں آدھا انچ قد بڑھ جائے گا۔ یہ عمل مستقل کرنا ہے اور یہ خیال رکھیں کہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹے ۔ چتری والے کیلوں کی نشانی یہ ہوتی ہے کہ اُن پر کالے رنگ کے دھبے ہوتے ہیں۔

Comments are closed.