تین چیزیں نیکی کا دروزاہ ہیں ؟

 حضرت علی رضی اللہ عنہ  نےفرمایا: جاہل کا درست کام بھی ایسا ہوتا ہے جیسے دانا کی غلطی ہوتی ہے۔ خواہش پرستی عقول کےمخالف اور علم جہالت کوقتل کرنےوالا ہے۔ جاہل کبھی اپنی جہالت سے باز نہیں آتا۔ جاہل اور نادان پر غ صہ  نہ ہوں۔ کہیں وہ تیرے دشمن نہ ہوجائیں۔ تین چیزیں نیکی کا دروازہ ہیں :دل کی سخاوت، کلا م کی پاکیزگی، اور غموں  پر صبر۔جہالت ایسی بلا ہے۔ جو زندہ کومردہ بنا دیتی ہے۔ اور بدبختی میں گرفتار رکھتی ہے۔ نفاق ایمان کو بگاڑتا ہے اور جھوٹ انسان کو عیب لگاتا ہے۔ علم کے ساتھ نفس سے جہاد کرنا عقل مندی کی نشانی ہے۔ صبر کا ثواب عمدہ درجے کا ثواب ہے اور جہاد کا ثواب بہت بڑا ہے۔ ثواب حاصل کرنے کی نسبت گن اہ سے اجتناب لازم  ہے۔ دنیا سے رشتہ جوڑنے والا اللہ تعالیٰ سے اپنا رشتہ ختم کرلیتا ہے۔

حضرت علی رضی اللہ عنہ  سے کسی نے پوچھا کہ آپ کی تلوار تو بہت تیز ہے۔ مگر آپ کی سواری سست  ہے۔ کیا ہی اچھا ہو، اگرآپ سواری بھی تیز  رکھ لیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ  نے فرمایا: تیز سواری کی ضرورت دو قسم کے لوگوں کو ہوتی ہے۔  ایک وہ جو میدان سے ڈر کے فرار ہونا چاہتے ہیں۔ دوسرے وہ جو بھاگتے  ہوئے کا پیچھا (مال غنیمت کےلیے ) کرتے ہیں۔ اور میں  دونوں کام ہی نہیں کرتا۔ زندگی کے تین اصول بنا لو۔ اس سے ضرور معافی مانگو جسے تم چاہتے ہو اسے کبھی مت چھوڑو جوتمہیں چاہتا ہو۔ اس سے کبھی کچھ نہ چھپاؤ جوتم پر اعتبار کرتا ہے۔ زندگی میں ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کو اپنی کمی محسوس کرواؤ مگر یہ دوری اتنی لمبی نہ کرو کہ کوئی آپ کے بغیر  جینا سیکھ لے۔ جہاں آپ کی عزت نہ ہو وہاں مت جاؤ چاہے

وہاں کھانا سونےکی پلیٹ میں اور چاندی کے چمچ میں ہی کیوں نہ دیا جائے۔ دوستی کرنا اتنا آسان ہے جیسے مٹی سے مٹی لکھنا اور دوستی نبھانا اتنامشکل  ہے جیسے پانی سے پانی لکھنا۔ کبھی کسی کے سامنے اپنی صفائی پیش نہ کرو کیونکہ جسے تم پر یقین ہے اسے ضرورت نہیں اورجسے تم پریقین نہیں وہ مانےگا نہیں۔ اگر انسان کو تکبر کے بارے میں اللہ کی ناراضگی اور س زا کا علم ہوجائےتو بندہ صرف فقیروں اور غریبوں سے ملےاور مٹی پر بیٹھا کرے ۔ زندگی میں خود کو کبھی کسی انسان کا عادی مت بنانا کیونکہ انسان بہت خود غرض ہے۔ جب آپ کو پسند کرتا ہے۔ تو آپ کی برائی بھول جاتا ہے۔ اور جب آپ سے نف رت کرتا ہے۔ توآپ کی اچھائی بھول جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *