”چنے صحت کا خزانہ چنے کھانے کھانے کے فائدے“

ہم سب سفید چنے خاص تہواروں جیسے عید وغیرہ یا دعوتوں میں کھاتے ہیں اور گھروں میں سفید چنوں کا پلاؤ یا پھر بریانی بھی بناتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ یہ چنے آپ کی صحت کے لئے کتنے فائدے مند ہیں؟
اگر آپ ان مزیدار چنوں کے فوائد جان لیں تو آج سے ہی اس کا استعمال شروع کر دیں گے، تو چلیں پھر آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ سفید چنوں کے استعمال سے آپ کو کون کون سے حیرت انگیز فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔سفید چنوں میں چھپے صحت کے فوائد• سفید چنوں میں کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جبکہ یہ وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتے ہیں۔• چنوں میں فائبر کی بھی وافر مقدار شامل ہوتی ہے،

ایک کپ چنوں میں 13 گرام فائبر، 15 گرام پروٹین، 270 کیلوریز، 45 گرام کاربوہائیڈریٹ اور صرف 4 گرام فیٹ شامل ہوتا ہے۔ اگر منرلز اور وٹامنز کی بات کی جائے تو چنوں میں میگنیشیم، زِنک، آئرن، کاپر اور وٹامن بی 6 موجود ہوتے ہیں۔سفید چنوں کے استعمال سے کون کون سی بیماریوں میں فائدے مند ہے؟ بلڈ شوگرسفید چنوں کا استعمال کرنے سے بلڈ شوگر لیول کنٹرول رہتا ہے یہ خون کی روانی کو بہتر بناتے ہیں۔امراضِ قلبکیونکہ چنوں کے استعمال سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور بلڈ شوگر کنڑول میں رہتا ہے اس لئے یہ آپ کو امراضِ قلب سے بھی محفوظ رکھتے ہیں، اور چنوں کے استعمال سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے

یہ کولیسڑول کو کنٹرول کرتا ہے۔وزنچنے فائبر اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں اس لئے ان کا مستقل استعمال کرنے سے آپ کا وزن بھی گھٹے گا، اگر سلاد میں ملا کر یا پھر انہیں اُبال کر سادہ بھی کھا لیا جائے تو یہ وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ نظامِ ہاضمہچنوں کا استعمال آپ کو بھرپور فائبر فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے آپ کا نظامِ ہاضمہ بہتر رہتا ہے اگر آپ کو قبض کی شکایت رہتی ہے تو چنوں کا استعمال کریں اس سے آپ کا قبض ٹوٹ جائے گا، اور ساتھ ہی آپ کی آنتوں میں پی ایچ لیول برقرار رہے گا۔اینٹی ایجنگچنے وٹامن سی اور بیٹا کیروٹین جیسے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں یہ آپ کے بڑھتی عمر کے اثرات کو چھپاتے ہیں ساتھ ہی ذہنی تناؤ میں بھی اس کا استعمال بے حد مفید ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *