اچھی خاصی عورت اس وقت ب دصورت ہوجاتی ہے جب وہ ؟

تمیز اور ضمیر جس انسان میں ہو اس انسان سے زیادہ خوبصورت کوئی نہیں ۔ حیاء کی سیڑھی سے اگر عورت کا پاؤں پھسل جائے تو پورا گھرانہ منہ کے بل گرتا ہے۔ آپ کی منزل وہاں تک ہے جہاں تک آپ ہمت نہیں ہارتے۔ خود کو سب سے بہتر سمجھ لینا ایک ایسی بیماری ہے جو انسان کوکسی قابل نہیں چھوڑتی۔ اخلاقیات کا یہی تقاضا ہے کہ کسی کی زندگی میں اتنا ہی تعلق رکھیں جتنا وہ آپ کو اجازت دے ۔ تیری غلط بات پر جو واہ کریں گے وہی تجھے اک دن تباہ کریں گے۔ انسان کو اس کے اخلاق اور اس کے کارناموں سے پہچان، محض صورت اور بڑے نام سے دھ وکا نہ کھا۔ اللہ تعالیٰ اپنی محبت کو ٹو ٹے ہوئے دلوں میں رکھتا ہے جیسے سونے کو ویران جگہوں پر چھپانے کے لیے رکھتے ہیں ۔

انسان کو خدا نے بہترین سانچے میں ڈھال کربنایا ہے، جتنی اور جہن می وہ بعد میں بنتا ہے۔ دوسروں کے حال سے واقف اور اپنے حال سے ناواقف ہونا حماقت ہے۔ مرد کی خوبصورتی اس کی شکل میں نہیں اس کے الفاظ میں ہوتی ہے۔ اگر اس کے الفاظ بد صورت ہوجائیں تو اچھا خاصا دکھنے والا مرد بھی ب دصورت نظر آتا ہے۔ اور عورت کی خوبصورتی اس کی شکل میں نہیں بلکہ اس کی زبان میں ہوتی ہے۔ اگر اس کی زبان اس کے قابو میں نہیں تو اچھی خاصی عورت ب دصورت ہوجاتی ہے۔

جن سے محبت کی جاتی ہے ان کو اپنی خواہشات کی رسی سے قید نہیں کیاجاتا انہیں آزاد چھوڑ دیا جاتا ہے انہیں اپنی زندگی کھل کرجینے دی جاتی ہے۔ اور دنیا کے جنگلوں میں اپنی مرضی سے بھٹکنے دیاجاتاہے۔ اگر وہ لوٹ کر آجائیں تو ہم محبت میں سچے تھے اور اگر نہ آئیں تو ہم صرف بدقسمت تھے۔ جب کسی رشتے میں وفا کا وجود نہ ہو تو وہ رشتہ صرف اور صرف بوجھ بننے کی اہلیت رکھتا ہ۔ ایسے رشتوں سے دور رہنے میں خیروعافیت ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہمیشہ ایسے شخص کو چنو جو آپ کو عزت دے کیونکہ عزت ،محبت سے کہیں زیادہ خاص ہوتی ہے۔

محبت ٹوٹ بھی جائے ، محبت روٹھ بھی جائے ، محبت مٹ نہیں سکتی، محبت مر نہیں سکتی ، دلوں کے ٹھہر جانے سے جدائی کے زمانے سے محبت تو چھپ سکتی ہے مگر مر نہیں سکتی۔ محبت کرنے والے انا کو توڑنے کی کوشش نہیں کرتے وہ مان رکھتے ہیں اور مان جاتے ہیں۔ فرمان حضرت علی رضی اللہ عنہ ہے جس کو تم سے سچی محبت ہوگی وہ تم کو فضول اور ناجائز کاموں سے روکے گا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کوئی تم سے روٹھ جائے اور پھر وہی تم سے ملنے کو ترسے تو اسے کبھی مت کھونا کیونکہ وہ تم سے بہت زیادہ پیار کرتا ہے۔ جو تمہیں سچ میں چاہے گا وہ تم سے کچھ نہیں چاہے گا۔ سچی محبت کسی شرط کی محتاج نہیں جو آپ سے سچا پیار کرتا ہوگا وہ آپ کے عیب تلاش نہیں کرتے۔ محبت کرنے والی کی سب سے بڑی نشانی یہ ہے کہ وہ اپنی جان سے بڑھ کر آپ کی حفاظت کرے گا۔

Check Also

ایک مشہور عارف تھے.وه اپنی سادگی کے عالم میں پرانے اور بوسیده لباس کے ساتھ ایک دن اپنے علاقے کے تندورچی کی دوکان پر گئےاور کہا

ایک مشہور عارف تھے.وه اپنی سادگی کے عالم میں پرانے اور بوسیده لباس کے ساتھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *