اللہ اکبر صرف 3 دنوں میں 300 مرتبہ پڑھنے سے کیا ملتا ہے

بہت ہی باکمال لاجواب اور طاقتور وظیفہ پیش کیا جارہا ہے وہ ہے کس کے لئے جسے بخار اس طرح کا ہو کہ وہ اتر تا ہی نہ ہو کسی دوائی سے بھی فائدہ نہ ہورہا ہو اگر فائدہ ہوتا ہے تو دو چار دن ہو کر پھر بخار ہوجاتا ہے ایسی تکلیف بڑی پریشان کن ہوتی ہے بخار تو بندے کو ویسے ہی کمزور کر دیتا ہے ٹانگوں میں جان ہی نہیں رہتی کھانے پینے کو دل نہیں کرتا منہ کڑوا ہوجاتا ہے بے چینی قلق اور اضطراب پیدا ہوجاتا ہے

ایسا بخار ہو اس نے کیا کرنا ہے تین سو اونٹ کی قربانی دینی ہے ۔آپ تو حیران ہو گئے ہوں گے پریشان بھی ہوگئے ہوں گے سوچ میں بھی پڑ گئے ہوں گے کہ قربانی تو ایک اونٹ کی دینی بڑی مشکل ہے تین سو اونٹ کی کہاں سے دیں نبی کریم نے ہمارے لئے بڑی آسانی والے معاملے کر دیئے اور اللہ نے اپنے بندوں کے ساتھ جتنی محبت جتنی شفقت کا اظہار کیا ہے اس طرح کی کوئی ماں بھی نہیں کرسکتی ماں کا اولاد کے ساتھ بچے کے ساتھ کتنا پیار ہےاور اللہ کا اپنے بندوں سے ایک ماں سے سو درجے زیادہ محبت ہے ان سو درجوں میں ایک درجہ دنیا میں بھیجا ہوا ہے جو ماں بچے سے محبت کررہی ہے بہن بھائی سے بھائی بہن سے رشتہ داروں سے دوستوں سے جو محبت ہے یہ ایک درجہ محبت روئے زمین پر تقسیم ہوئی اس کے زمرے میں ہم سب آتے ہیں

اور ننانوے درجے محبت اللہ کے پاس ہے وہ کتنی بڑی ہے کتنے رحیم و کریم ہیں اللہ اپنے بندوں کے ساتھ یہ سو اونٹ کی قربانی آپ نے کیا کرنا ہے رات کو مغرب سے لے کر رات کو سونے سے پہلے پہلے آپ نے تین سو مرتبہ اللہ اکبر پڑھنا ہے اور اس کے اول آخر تین تین مرتبہ درود ابراہیمی بھی پڑھنا ہے آپ کو تین سو اونٹ کی قربانی کا ثواب مل جائے گا اسی نیت سے پڑھیں یااللہ مجھے ثواب بھی عطا فرما اور شفاء بھی عطا فرمامریض خود پڑھ سکتا ہے اگر وہ اتنی ہمت اور طاقت ہے وہ خود پڑھے پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر دم کرے اور اپنے سر پر پہلے پھیرے پھر چہرے پر اور پھر پورے جسم پر جہاں تک ہاتھ پہنچتا ہے ہاتھ پھیر لے اور پانی پر دم بھی کر لے پانی بھی پے

یہ عمل آپ نے صرف تین دن کرنا ہے اور آپ کو پہلے دن بھی تین سو اونٹ کی قربانی کا ثواب ملے گا دوسر ے دن بھی تین سو اونٹ کی قربانی کا ثواب ملے گا اور تیسرے دن بھی تین سو اونٹ کی قربانی کا ثواب ملے گا اور ساتھ ساتھ اللہ آپ کو مکمل شفاء بھی عطا فرمائے گا اگر چھوٹے بچے ہیں وہ نہیں پڑھ سکتے ان کے والدین پڑھ کر ان کے اوپر دم کردیں پانی پر دم کر کے ان کو پلائیں ان بچوں کا بھائی یہ عمل کر سکتا ہےبہن کرسکتی ہے کوئی بھی ان کا قریبی آدمی یہ عمل تین دن کا ہے یہ پڑھ کر ان کو دم کرے تین دن میں نو سو اونٹ کی قربانی کا ثواب بھی مل گیا اور اس بیماری سے بھی اللہ نے نجات دے دی آپ حیران ہوں گے

اتنا ثواب بعض چیزوں میں اللہ نے بہت زیادہ ثواب رکھا ہے صبح اُٹھتے ہی ماں باپ کے چہرے کو دیکھ لوان کی زیارت کرلو خوش ہو کر اپنے کام پر نکل جاؤ ایک حج اور عمرے کا ثواب مل جائے گا آپ کو صرف زیارت کی آپ نے کچھ نہیں کیا۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Check Also

صبح اٹھتے ہی یہ 1 لفظ پڑھ لیا کریں دولت کا سیلاب آجائے گا۔

 اس تحریر میں رزق کے حوالے سے دولت حاصل کرنے کے حوالے سے معلومات شیئر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *