برکت کا کوئی ایسا وظیفہ بتائیں جس سے ہمارے بچے کو جاب مل جائے ۔ ہمیں کاروبار مل جائے ؟ ہمیں کاروبار میں ترقی مل جائے؟ اس کے لیے کوئی عمل اور وظیفہ بتاتے ہیں؟ آپ نے کرنا یہ ہے کہ سب سے پہلے نماز کا اہتمام کریں۔ حقو ق العباد کو سوفیصد ادا کرنے کا کام کریں گے ۔ دوسرے نمبر پر ہر نما ز کے ساتھ اول یا آخر
دو رکعت نماز صلوۃ الحاجت پڑھ کر اپنے معاملات کے لیے دعا کریں۔ اولاد کےلیے رزق کے لیے دعا کریں۔ رزق حلال کی نیت کریں۔ کمائیں ا ورکھائیں۔ پہنیں اور پئیں۔ اور اپنی طاقت کے مطابق صدقہ وخیرات کریں۔ اور اللہ تعالیٰ سے دعا اور رازو نیاز کا ایک تعلق قائم کریں۔ روزانہ دس پندرہ منٹ اللہ تعالیٰ کے سامنے ہاتھ پھیلا کر دعائیں مانگا کریں۔ اپنے کاروبار اور معاملات کے لیے دعائیں مانگا کریں۔ صبح سورت یسین او رسورت مزمل کی تلاوت کیا کریں۔ اس کےبعد آپ کو وقت ملتا ہے۔ کسی بھی وقت آپ کو وقت ملتا ہے۔ اول وآخر سو سو مرتبہ درود پاک پڑھنا ہے۔ کوئی بھی دورد پاک پڑھیں ۔ اور درمیان کے اندر تین سو تیرہ مرتبہ ” بسم اللہ الرحمن الرحیم ” توجہ سے پڑھنا ہے۔ اپنے مقصد کو سامنے رکھ کر اپنی جو جاب کا م ، کاروبار اور اس میں ترقی کے لیے چاہتے ہیں۔ ٹرانسفر چاہتے ہیں۔ تقرری چاہتے ہیں۔ اپنے جس مقصد کےلیے ” بسم اللہ الرحمن ” پڑھ لیا کریں۔ اور اول وآخر سو سو مرتبہ درود پاک پڑھ لیا کریں۔ آپ کے کام والی جگہ ہے ۔ جب آپ جاتے ہیں۔ توآپ نے گیارہ گیارہ مرتبہ “سورت الفلق، سورت الناس ، آیت الکرسی ، سورت الفاتحہ ” پڑھیں۔ اور ویسے اپنے جسم پر بھی دم کردیں۔ اورپانی پر دم کرکے ساتھ لے جائیں۔ باتھ اور فرش کے علاوہ وہاں یہ چھڑکیں۔ دو باتیں ہوں گئی ۔ تیسرا آپ کاروبار کرتے ہوئے
یا گاہکوں کو ڈیل کرتے ہوئے زبان سے ” سبحا ن اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم ” پہلاآدھا دن یہ پڑھیں۔ اور آخری آدھا دن ” استغراللہ ” زبان سے پڑھتے جائیں ۔ کچھ دن تلاو ت کریں۔ اس کے بعد آپ کی زبان خود چلے گی۔ آخری کا م آپ کا جو بیڈروم ہے۔ اور آپ کی جو دکان ہے آفس ہے جو بھی کاروبار کی جگہ ہے وہاں اس کے چاروں کونوں میں صبح کے وقت یا شام بند کرتے وقت چاروں کونوں میں چار دفعہ ہر کونے میں ایک ایک مرتبہ ” آیت الکرسی ” اور ایک ایک مرتبہ ” سورت الفلق، سورت الناس، سورت الکافرون ، سورت اخلاص ” پڑھیں۔ یعنی پہلے کونے میں “آیت الکرسی ” اور ” سورت الکافرون” اور دوسرے کونے میں “آیت الکرسی ” اور ” سورت اخلاص” اورتیسرے کونے میں ” آیت الکرسی ” اور ” سورت الفلق” اور چوتھے کونے میں ” آیت الکرسی ” اور ” سورت الناس” پڑھیں۔ اور درمیان میں کھڑے ہوکر ایک ایک مرتبہ آذان دینی ہے۔ یہ عمل چاہے مرد کرے یا عورت کرے یا کوئی سمجھدار بچہ بھی کرسکتا ہے۔ یہ کام کریں گے اور نتیجہ اللہ تعالیٰ پر چھو ڑ دیں۔ اور ہر نماز کے ساتھ صلوۃ الحاجت پڑھ پڑھ کر دعاکریں۔ جوآپ کا کاروبار، جاب ا ور ملازمت ہے۔ اچھے طریقے سے ڈیل کریں۔ اللہ تعالیٰ بے پناہ برکت عطا فرما۔ اللہ تعالیٰ بہت آپ کے رزق اور روزی میں برکت عطافرمائیں ۔ مال ودولت میں برکت عطا فرمائیں گے۔