دل کے درد کی پہچان ، پانچ نشانیاں سینے میں کونسا درد ، دل کا درد ہوتا ہے

آپ کو سینے میں دل کے درد کی پہچان اور خاص علامات سے آگا ہ کروں گا۔ کیونکہ بہت سے بہن بھائی سینے کے عام درد کو دل کا درد سمجھ کر ذہنی طور پر اتنے پریشان ہوجاتے ہیں ۔ کہ ان کا اٹھنا بیٹھنا ، کھاناپینا ، ایک ڈاکٹر سے دوسرا ڈاکٹر، دوسرے سے تیسرا ۔ جب تک اچھا خاصا خرچہ نہ ہوجائے تو ان کو یقین نہیں آتا۔ اس کے برعکس کچھ لوگ ایسے بھی ہیں ۔ جن کو سینے کی تکلیف ہورہی ہوتی ہے۔لیکن کم علمی اور دل کے درد کے پہچان نہ ہونے کی وجہ سے اپنی قیمتی زندگی ضائع کردیتے ہیں ۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں ۔ سینے میں کونسی درد عام درد ہوتا ہے اور کونسا دل کا درد ہوسکتاہے۔

سب سے پہلے بات کرتے ہیں سینے میں اٹھنے والے عام درد کی۔ سینے کے درمیان یا تھوڑا سا معدے میں درد ، بدہضمی ، تیزابیت یا السر کا درد ہوسکتا ہے یہ درد عام طور پر کھانے پینے کے بعد جلن کی کیفیت سے شروع ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ سینے میں مسلز اور نیو روجینک درد ہوسکتے ہیں۔ بعض دفعہ سینے میں بلغم اور ریشہ کے جکڑاؤ کی وجہ سے بھی درد شروع ہوجاتا ہے۔ لیکن ان تمام تکالیف کی ایک اپنی کیفیت اور شد ت ہوتی ہے۔ جو کسی نہ کسی صورت آپ نے پہلے محسو س کی ہوتی ہے۔ لیکن دل کا درد اس تکلیف سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔ دل کے درد کے دوران سینے کے درمیان بوجھ اور گھٹن بڑھ جاتی ہے۔

سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے۔ کندھوں کی طرف شدید کھچاؤ پیدا ہوتا ہے۔ جسم ٹھنڈا اور پسینہ شروع ہوجاتاہے۔ درد اتنا شدید ہو کر کسی صورت چین نہ آئے ۔ اور زندگی میں آپ نے پہلے ایسا درد محسوس نہ کیا ہو؟ تو آپ سمجھ لیں کہ آپ کو ہارٹ اٹیک ہو رہا ہے۔ ہارٹ اٹیک کی تین اقسام ہوتی ہیں۔ اگر تو یہ تکلیف بیٹھے یا سوتے ہوئے شروع ہوجائے اور وقفےوقفے سے یہ تکلیف کم یا زیادہ ہو تو اسے غیر مستحکم انجائنا کہتے ہیں۔ اس میں ہوتا یہ ہے کہ آپ کے خون کے نالی بند ہوتی ہے۔

اور کھلتی ہے۔ اسے ہلکے درجے کا اٹیک کہتے ہیں دوسری صورت میں ایسا درد صرف چلنے یا کوئی کام کرنے سے ہو تو اسے مستحکم انجائنا کہتے ہیں اس میں آپ کی نالی ستر سے اسی فیصد بند ہوجاتی ہے۔ اور اگر اسی نوعیت کادرد مسلسل جاری رہے اور کم نہ ہو تو اسے مکمل ہارٹ اٹیک کہتے ہیں۔ دل کی تکلیف جس درجے کی بھی ہو فوراً ماہر قلب سے رابطہ کریں۔ اور اپنا مکمل چیک اپ کروائیں ۔ اس آرٹیکل کا مقصد آپ کو دل سے متعلق بیماریوں سے آگا ہ کر ناہے۔

Check Also

پریشان مت ہوں بند ناک کھولنے کاسب سے آسان اور تیز ترین طریقہ،مزیدجانیں

 اگر ناک بند ہوجائے یا بہت زیادہ بہنے لگے تو سانس لینا بھی دشوار ہوجاتا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *