ایک نوجوان نے ایک بزرگ سے پوچھا : اللہ تعالی اپنے نافرمان بندوں سے اپنی نعمتیں چھین لیتا ہے ۔ لیکن میں نے دیکھا :
سب کے پاس پہنے ، اوڑھنے کوکھانے ، ، پینے کیلیے سب کچھ موجود ہوتا ہے ، اللہ تعالی تو کسی سے کچھ بھی نہیں چھینتا ! بزرگ مسکرائے اور پوچھا : کیا تمہاری نماز میں خشوع خضوع ہے ؟ نوجوان بولا نہیں ، کیا قرآن کی تلاوت کرتے وقت لذت محسوس ہوتی ہے ، نو جوان بولا نہیں ،
کیا پانچ وقت کی نماز پابندی سے پڑھتے ہو ، نو جوان بولا نہیں ، کیا نیکی کرنے کی طرف دھیان جا تا ہے ، نو جوان بولا نہیں کیا زبان اللہ پاک کے ذکر کی عادی ہے ؟ نوجوان بولا نہیں ، تب بزرگ نے جواب دیا : یہی میرے سوہنے اللہ کی نعمتیں ہیں ، جنہیں وہ اپنے نافرمانوں سے چھین لیتا ہے !