ایک شخص نے مشہور صوفی عثمان حیری محدث کی دعوت کی جب آپ اس کے مکان پر پہنچے تو اس نے کہا کہ حضرت ! آپ کی دعوت نہیں ہے آپ واپس جائے چنانچہ آپ واپس لوٹ کئے اور جب مکان پر پہنچے تو یہی شخص دوڑ تا ہوا گیا اور کہا کہ حضرت معاف کیجے ۔ مجھ سے غلطی ہو گئی آپ کی دعوت ہے چلئے
چنانچہ حضرت موصوف پھر اس کے ساتھ اس کے گھر پر تشریف لاۓ لیکن یہاں آ کر اس نے پھر کہا کہ حضرت ! آپ کی دعوت نہیں ہے آپ واپس چلے جایئے اسی طرح چار مرتبہ اس شخص نے بلایا پھر واپس کر دیا اور ہر مرتب آپ آتے جاتے رہے ۔ مگر آپ کی پیشانی پر بل نہ آیا ۔ آخری مرتبہ یہ شخص گڑ گڑا کر معافی طلب کرنے لگا اور
کہنے لگا کہ واللہ میں آپ کے علم و اخلاق کا امتحان نے رہا تھا مگر خدا گواہ ہے کہ میں نے آپ کو علم و اخلاق اور تواضع وانکسار کا در پایپیاجب بہت زیادہ اس نے آپ کی تعریف کی تو آپ نے فرمایا کہ میرے اس حکم و اخلاق کی تم کیا اتنی تعریف کرتے ہو ؟ علم و اخلاق تو کتے میں بھی پایا جاتا ہے
کہ جب اس کو بلایا جاۓ تو آ جا تا ہے اور جب بھگایا جاۓ بھاگ جاتا ہے ۔۔۔۔۔