کسی کے سامنے رونے لگو تو ایک بات یادرکھنا؟؟

کسی انسان کے سامنے رو گے تو ٹھکرا دیے جاؤ گے ،رب کے سامنے رو لو مقبول ٹھہرو گے۔ اگر آپ کا اندر وہ آواز موجود ہے جو پکا ر پکار کرآپ کو بتاتی ہے۔ کہ یہ چیز حلال ہے اور یہ حرام ہے تو اللہ کا شکر ادا کریں۔

کہ آپ کا دل ابھی زندہ ہے۔ زندگی میں کافی ٹھوکریں ملتی ہیں لیکن زندگی میں اپنے پیروں پر اٹھ کھڑے ہونے کا فیصلہ ہمارا اپنا ہوتا ہے۔ باباجی کہتے ہیں: پتر منایا تو ناراض ہونے والوں کو جاتا ہے بیزار ہونے والوں کوتو اللہ حافظ بولا جاتا ہے۔

جس زبان سےجھوٹ نکلنا بند ہوجائے اس زبان سےنکلی ہوئی دعارد نہیں ہوتی۔ اما م غزالی ؒ نے فرمایا: سب انسان مردہ ہیں زندہ وہ ہیں جو علم والے ہیں سب علم والے سوئے ہوئے ہیں بیدار وہ ہیں جوعمل والے ہیں تمام عمل والے گھاٹے میں ہیں۔

فائدے میں وہ ہے جو اخلاص والے ہیں سب اخلاص والے خطرے میں ہیں کامیاب وہ ہیں جو تکبر سے پاک ہیں۔ میرے پاس کوئی مدد گار تو کیا مدد کا وعدہ کرنے والا بھی تو نہیں تھا پھر قرآن کھول کر دیکھا تواللہ تعالیٰ وعدہ کر رہاتھا ہر تنگی کے بعد آسانی ہے

اور میں روپڑا۔ خوش رہنے کا فارمولا: شکوے شکایات کم کیجیے اور اللہ پاک کی ان نعمتوں کے لیے شکر یہ ادا کیجیے جو آپ کے پاس ہے۔ اپنے مسائل کے بارے میں کم سوچیں مسائل کے حل کے لیے پوری کوشش کریں ، نتائج کے بارے میں فکر مند نہ ہوں۔ صرف اتنی ذمہ داریاں قبول کریں جتنی کرسکتے ہیں ، اپنی سکت سے زیادہ کا م لینے سے گریز کریں۔ اپنے لیے بھی وقت نکالیں اللہ تعالیٰ سے باتیں کریں۔ اپنے ارد گرد کے لوگوں اور گھر والوں کو خوش رکھنے کی کو شش کیجیے ۔

آپ کو بھی خوشی ملے گی۔ دوسروں کو برائیوں پرنظر مت رکھیں اور اپنی اصلا ح کی کوشش کرتے رہیں۔ یااللہ: مجھے حاسدوں سے ، حادثوں سے او ر فساد کرنے والوں سے ، اور ہر طرح کے چھپے اور ظاہر دشمنوں سے بچانا، اور مجھے ہمت و حوصلہ عطافرمانا، کہ میں ہر معاملے میں ثابت قدم اور صراط مستقیم اختیا رکیے رکھوں ۔آمین ۔

Check Also

کشائش رزق کی دعا

رزق کی کشادگی کے لیے تین دعائیں تنگی رزق کی شکایت پر ایک بار مفتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *