خوبصورت ہے وہ شخص جس میں یہ تین باتیں ہوں؟

خوبصورت ہے وہ دل جو کسی کے درد کو سمجھے ، خوبصورت ہیں وہ ہاتھ جو کسی کومشکل وقت میں تھام لیں۔ ۔ خوبصورت ہے وہ سوچ جو کسی کے لیے اچھا سوچے اور خوبصورت ہے وہ انسان جس کو اللہ نے یہ خوبصورتیاں عطا کی ہیں۔ اس دنیا میں سکون سے جینے کی ایک ہی تدبیر ہے کہ ہر انسان کے پاس ایک وسیع قبرستا ن ہو جہاں وہ لوگوں کی غلطیوں اور خامیوں کو دفنا آیا کرے۔ مسجد میں رہ کر اپنی جوتیوں کی فکر میں رہنے سے گلیوں میں آوارہ پھرتے ہوئے خد ا کویاد رکھنا بہتر ہے۔

یہ کف ن ، یہ قب ر ، یہ جن ا زے ، رسم شریعت ہے مرتو انسان تب ہی جاتا ہے ۔ جب یاد کرنے والا کوئی نہ ہو۔ محبت میں کسی کا ساتھ چھوڑنا اس کا قت ل کرنے کے برابر ہے جس کی معافی نہ یہاں ہے اور نہ اس دنیا میں اللہ دے گا۔ جب کبھی اچانک دل اداس ہوجائے تو وہ روح کے مرمت کرنے کالہجہ ہوتا ہے اور سنا ہے کہ توبہ کرنے سے روح کی مرمت ہوجاتی ہے۔ عام آدمی کی ایک پہچان یہ بھی ہے کہ اس کی زندگی میں صرف تین موقعے ایسے آتے ہیں جب وہ تنہا ء سب کی نگاہوں کا مرکز ہوتا ہے ۔

عقیقہ ، نکاح اور تدفین۔زندگی بہت مختصر ہے سمجھ آتے آتے گزر جاتی ہے۔ دل میں کوئی بات نہ رکھیں، نہ جھگڑا طویل ہونے دیں۔ معاف کردیں، کیونکہ معافی اللہ تعالیٰ کو پسند ہے خو ش رہیں اللہ تعالیٰ ہمارے معاملات میں آسانیاں پیدا فرما ئے۔ مرد ساری عمر جھڑکیاں کھا کر دھکے برداشت کرتا ہوا کفالت کی راہ نہیں چھوڑتا مکان بنواتا ہے پردیسیوں کی مٹی پھانکتا ہے آخر میں جوان بچے کہتے ہیں اباجی آپ کوئی ڈھنگ کا کام کرلیتے تو زندگی نہ سنور جاتی ۔

اگر عورت آپ سے آپ کا مرد چرالے تو اسے وہیں رہنے دیں کیونکہ اصل مرد کبھی چ وری نہیں ہوتے ۔ رشتے احساس سے بنتے ہیں رنگ نسل اور چال دیکھ کر تو جانور خرید ے جاتے ہیں ۔ محبت بے کسی کا بس نہیں ہوتی۔ اور اس میں کبھی بھی انکار مت کرنا۔ ورنہ محبت کھو بیٹھو گے اور رہے گا زندگی بھر پچھتاوا۔

Check Also

ایک مشہور عارف تھے.وه اپنی سادگی کے عالم میں پرانے اور بوسیده لباس کے ساتھ ایک دن اپنے علاقے کے تندورچی کی دوکان پر گئےاور کہا

ایک مشہور عارف تھے.وه اپنی سادگی کے عالم میں پرانے اور بوسیده لباس کے ساتھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *