کیا آپ بھی مثانے کی کمزوری سے پریشان ہوگئے ہیں؟ تو جانیئے روزانہ ایک کپ دہی کیسے مثانے کی کمزوری کا علاج گھر میں ہی کرسکتی ہے

اکثر آپ نے سُنا ہوگا کہ بچے ہوں یا بڑے والدن اکثر بچوں کو کہتے ہیں کہ جیسے ہی باتھ روم کی حاجت ہوتی ہے فوری چلے جائیں، اس کو روکیں نہیں، اگر کوئی مجبوری ہو تو صرف 2 سے 3 منٹ تک ہی روکیں، اس سے زیادہ نہ روکیں کیونکہ یہ سنگین بیماریوں میں مبتلا کر دیتا ہے جیسا کہ مثانے کی کمزوری، بار بار پیشاب آنے کا مسئلہ یا اکثر بچوں کا تو بستر پر ہی نکل جاتا ہے یہ سب مسائل مثانے کی کمزوری کی وجہ سے ہی ہوتے ہیں۔
اگر آپ کے ساتھ بھی ایسے مسائل ہیں تو جانیئے کیسے اس کمزوری کو دہی کی مدد سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

کے-فوڈ ٹپ:

٭ ایک کپ دہی میں ایک چمچ سفید زیرہ پاؤڈر، چار مغز اور تھوڑے سے بادام شامل کرکے کھائیں، اس سے مثانے کی کمزوری سے نجات بھی مل جائے گی اور آپ کے جگر کو بھی طاقت ملے گی۔
٭ اس کے علاوہ دن بھر میں دو گلاس لسی بنا کر پینے سے معدے اور مثانے دونوں کے مسائل کنٹرول ہو جائیں گے۔
٭ کالے تلوں کو گھی میں بھون لیں اور ان کو دہی کے ساتھ کھائیں یہ بھی بہت طاقتور ٹپ پے مثانے کی کمزوری کو دور کرنے کے لئے۔
٭ دہی میں انار کے چھلکوں کا پاؤڈر مکس کرکے کھانے سے ہی آپ کا یہ مسئلہ جلدی ہی حل ہوسکتا ہے۔
٭ چھواروں کو ابال کر دہی کے ساتھ کھائیں یا لسی میں چھواروں کو شامل کرلیں اس استعمال سے بھی مثانے کی کمزوری پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

دہی میں فائدہ کیوں؟

دہی پروبائیوٹک ہے جس میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو کہ مثانے میں موجود ایپیتھیلیم اور پرویرو تھیلیم میں ہونے والی پیچیدگیوں کو دور کرتے ہیں اور مثانے کو طاقت دیتے ہیں۔

Check Also

پریشان مت ہوں بند ناک کھولنے کاسب سے آسان اور تیز ترین طریقہ،مزیدجانیں

 اگر ناک بند ہوجائے یا بہت زیادہ بہنے لگے تو سانس لینا بھی دشوار ہوجاتا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *