رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس شخص کو کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی جو دن میں تین مرتبہ یہ کلمات پڑھ لے

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا کوئی شخص نہیں ہے جو ہر روز صبح و شام کوبسم الله الذي لا يضر مع اسمه شيء في الأرض ولا في السماء وهو السميع العليم “ ”ترجمہ: میں اس اللہ کے نام کے ذریعہ سے پناہ مانگتا ہوں جس کے نام کی برکت سے زمین و آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی، اور وہ سننے والا جاننے والا ہے“،

تین بار پڑھے اور اسے کوئی چیز نقصان پہنچا دے۔ ابان کو ایک جانب فالج کا اثر تھا، ( حدیث سن کر ) حدیث سننے والا شخص ان کی طرف دیکھنے لگا، ابان نے ان سے کہا: میاں کیا دیکھ رہے ہو؟ حدیث بالکل ویسی ہی ہے جیسی میں نے تم سے بیان کی ہے۔ لیکن بات یہ ہے کہ جس دن مجھ پر فالج کا اثر ہوا اس دن میں نے یہ دعا نہیں پڑھی تھی، اور نتیجہ یہ ہوا کہ اللہ نے مجھ پر اپنی تقدیر کا فیصلہ جاری کر دیا۔ جامع الترمذی 3388 امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا اللہ اس شخص کے چہر ے کو تروتازہ رکھے جس نے میرے سے کوئی حدیث سنی اور ویسے ہی آگے پہنچا دی ۔۔ اچھی بات دوسروں کا بتانی چاہیئے یہ صدقہ جاریہ ہے اللہ ہم سب کو نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین

Check Also

نبی کریم ﷺ نے فرمایا جن عورتوں میں یہ نشانیاں ہوں وہ بہت بابرکت عورتیں ہوتی ہیں ،آپ بھی پڑھئے وہ کونسی نشانیاں ہیں‎

حضرت عائشہؓ ارشاد فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ؐ نے ارشاد فرمایا کہ جن عورتوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *