کسی کی جیب سے جتنا مرضی مہنگا کھانا کھا لیں مگر ایک بات یا د رکھیں

کسی کی جیب سے جتنا مرضی مہنگا اور شاندار ڈنر کرلیں صبح دوبارہ بھوک لگنی ہی لگنی ہے بات کہنے کی یہ ہے کہ پیٹ کی خاطر کبھی عزت نفس اورایمان کا سودا نہیں کرنا چاہیے۔ وہ ایک انگلی جو مشکل وقت میں آپ کے آنسو پو نچھتی ہے ان دس انگلیوں سے بہتر ہے جو آپ کی کامیابی پر تالیاں بجاتی ہے۔ ہر شخص میں برائیاں بھی ہوتی ہیں اور خوبیاں بھی اب یہ ڈ ھونڈنے والے پر منحصر ہے کہ اسے کیا چاہیے۔ عجب مشکل ہے جن لوگوں کے پاس روپیہ ہے وہ سمجھتے ہیں کہ عقل بھی انہیں کے پاس ہے۔ قرض لینے سے اپنے آپ کو بچاؤ کیونکہ قرض دن کی رسوائی ہے اور رات کا غم ہے۔

انسان اپنی حالت کو بہتر بنانے کے لیے جب پریشان ہوتا ہے، تو حالت بہتر بنانے کی صلاحیت سلب ہوجاتی ہے۔ یہ بھی اللہ کی صفت ہے اللہ واپس آنے والوں کے لیے ہمیشہ اپنا دروازہ کھلا رکھتا ہے تم یہ کرتے رہنا تمہارے دروازے پر میلہ لگا رہے گا۔ کوئی کسی کا منتظر نہیں ہوتا ہم خود کو بیو قوف بناتے ہیں۔ اللہ سے یہ دعا کرتے رہنا چاہے کہ کسی ایسی جگہ دل کو ذلیل نہ ہونے دے کہ اچھے اخلاق سے بھروسہ اٹھ جائے۔ وجوہات ضرور تلاش کریں لیکن حل مثبت ہوکسی کا بھلا نہ ہوسکے تو برا کرنے کی کوشش نہ کرو دنیا کمزور ہے لیکن دنیا بنانے والا نہیں۔

کون دیکھتا ہے اب کسی کو سیرت اخلاق سے صرف خوبصورتی کو پوجتے ہیں نئے زمانے کے لوگ۔ پت جھڑ وہ موسم ہے جو یہ بتا دیتا ہے کہ ایک موسم ایسا بھی آتا ہے جب سب ساتھ چھوڑ جاتے ہیں وہ بھی جن کا وجود ہی آپ کے دم سے ہو۔ جو شخص آپ کے احساس اورآپ کی زندگی میں اپنی ضرورت کو نہ ہی سمجھتا ہے اور نہ ہی اہمیت دیتا ہے ، وہ رفتہ رفتہ آپ کی زندگی میں اپنی اہمیت اور جگہ کھو دیتا ہے۔ ضروری نہیں آپ کی زندگی میں بے چینی یا خالی پن کسی شخص کے جانے ، کسی خواہش کے پورا نہ ہو سکنے یا کسی چیز کے نہ ملنے کی وجہ سے ہو۔ جب جب ہماری روح پر چھوٹے چھوٹے گن ا ہوں کا بوجھ بڑھ جاتا ہےسکون مانگتی ہے جوصرف سجدے میں ہے۔

Check Also

ایک مشہور عارف تھے.وه اپنی سادگی کے عالم میں پرانے اور بوسیده لباس کے ساتھ ایک دن اپنے علاقے کے تندورچی کی دوکان پر گئےاور کہا

ایک مشہور عارف تھے.وه اپنی سادگی کے عالم میں پرانے اور بوسیده لباس کے ساتھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *