مچھلی سے زیادہ طاقت رکھنے والے السی کے بیج کھانے سے کون سے بڑے فائدے ہوتے ہیں؟ جانیے اس میں موجود ایسا تحفہ جو کرے آپ کی بھی بڑی مشکل آسان

السی کے بیج ہر گھر میں تو موجود نہیں ہوتے۔ ان کو کم ہی استعمال میں لایا جاتا ہے جبکہ ان کے فائدے گوشت سے بھی زیادہ ہیں۔ ان بیجوں میں جس قدر افادیت ہے اتنی ہی زیادہ طاقت بھی ہے۔
ان میں وٹامنز، معدنیات، پروٹین، فائبر اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈ،تھامین، آئرن، تانبا اور دیگر اہم جُز پائے جاتے ہیں جو دماغ کی نشوونما، مدافعتی نظام اور میٹابولزم کو بوسٹ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

السی کے بیج میں اومیگا تھری وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے، آج ڈاکٹر بلقیس کے بتائے ہوئے اس نسخے سے آپ کے جوڑوں کا درد کنٹرول ہو جائے گا مرد ہوں یا عورت دونوں کے لیے اس کا استعمال یکساں مفید ہے یہ پوشیدہ امراض کے لئے بھی فائدے مند یے۔
السی لیں اور میتھی دانہ ہم وزن لے کر بن باریک پیس لیں، اب اس کا ایک چائے کا چمچ روزانہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ اس سے آپ کی ہڈیاں مضبوط ہوں گی۔

گوشت نہ کھانے والے اور گوشت سے پرہیز کرنے والے خواتین و مرد کو السی کے بیج کا استعمال کرنا چاہیئے۔
بات اگر خوبصورتی کے متعلق کریں تو السی کے بیجوں سے نکلا ہوا تیل بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے اور ان کی نشوونما میں بھی مدد دیتا ہے۔ وہ لوگ جن کے دو شاخہ بال ہیں، ان کے لئے السی کا استعمال سب سے زیادہ فائدے مند ہے۔

آئلی جلد ہو یا چہرے پر داغ دھبے، السی کا پیسٹ بنا کر چہرے پر لگانے سے جلد بھی ترو تازہ رہتی ہے اور گردوغبار بھی نہیں رہتی۔
اس میں موجود فائبر آنتوں میں پانی کو جذب کرتا ہے اور بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرکے کولیسٹرول کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ جس سے ہاضمہ بھی بہتر ہوتا ہے اور پیٹ میں موجود پتھریوں کو بذریعہ پخانہ نکالنے میں مدد دیتا ہے۔ اس سے بلڈ پریشر بھی کنٹرول ہوتا ہے اور دل کی صحت بھی اچھی ہوتی ہے۔ کولیسٹرول کو متوازن رکھنے کے ساتھ ساتھ وزن میں کمی کا بھی باعث بنتا ہے۔

Check Also

پریشان مت ہوں بند ناک کھولنے کاسب سے آسان اور تیز ترین طریقہ،مزیدجانیں

 اگر ناک بند ہوجائے یا بہت زیادہ بہنے لگے تو سانس لینا بھی دشوار ہوجاتا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *