میت کی تعریف کرنا

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ کا گزر ایک جنازہ کے پاس سے ہوا۔ لوگ اس کی تعریف کرنے لگے کہ اچھا انسان تھا تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر فرمایا واجب ہو گئی۔ پھر دوسرے جنازہ کے پاس سے گزرے تو لوگ اس کی برائی کرنے لگے پھر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا واجب ہو گئی۔

اس پر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے پوچھا کہ کیا چیز واجب ہو گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایاجس میت کی تم لوگوں نے تعریف کی اس پر جنت واجب ہو گی اور جس میت کے تم نے برائی کی اس پر دوزخ واجب ہو گئی۔ تم لوگ زمین پر اللہ تعالی کے گواہ ہو۔ ہمیں چاہیے کہ ہم جب بھی کسی جنازہ میں شامل ہوں تو مرنے والے کی خوبیاں بیان کرنی چاہیے اس کی برائیوں کا ذکر نہیں کرنا چاہیے۔ خوبیاں بیان کرنے سے فرشتے اللہ تعالی سے کہتے ہیں کہ یا باری تعالیٰ تیرے مرنے والے بندے کی لوگ تعریف کر رہے ہیں تو اللہ تعالی اس کو بخش دیتا ہے۔ اللہ تعالی ہم تمام مسلمانوں کو نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین

Check Also

کشائش رزق کی دعا

رزق کی کشادگی کے لیے تین دعائیں تنگی رزق کی شکایت پر ایک بار مفتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *