میرا بچہ میرے سامنے سے بہہ گیا میں کچھ نہ کرسکا۔۔ وہ غریب سیلاب متاثرہ شخص جس نے اپنی آنکھوں کے سامنے بیٹے کو کھو دیا

پاکستان کے مختلف شہروں میں آنے والے خوفناک سیلاب نے جو تباہی مچائی اس میں کئی افراد نے اپنے پیاروں کو آنکھوں کے سامنے موت کے منہ میں جاتے دیکھا۔

اب وہ منظر کیسا دردناک ہوتا ہوگا کہ کوئی اپنا پیارا اسی کے سامنے جان کی بای ہار جائے اور وہ بے بسی کے عالم میں اور چاہ کر بھی کچھ نہ کرسکتا ہو۔

ایک سیلاب سے متاثرہ غریب شخص جس کے بارے میں آپ کو بتانے جا رہے ہیں اس نے سیلاب میں اپنے لخت جگر کو بہہ جاتے ہوئے دیکھا۔ اس شخص کی یہ تصویر جس کے چہرے پر شدید غم اور نم آنکھیں چیخ چیخ کر کہہ رہی ہیں کہ آخر اس کے بیٹے کو کوئی بچانے والا کیوں نہ آیا۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز پر یہ تصویر وائرل ہو رہی ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ایک ڈوبتے ہوئے بچے کو بچانا یا گائے کو بچانا جو باقی 6 بچوں کو کھانا کھلانے میں مدد دے گی اس قسم کا فیصلہ لوگوں کو کرنا پڑ رہا ہے۔

مختلف این جی اوز سیلاب زدگان کے پاس جاکر راشن اور دیگر طبی سہولیات فراہم کر رہی ہیں وہیں حکومت کو بھی چاہئیے کہ سیاسی اختلافات کو ایک طرف کر کے ان غریب عوام کی مشکلات کو ایک نظر دیکھیں اور ہر ممکن تعاون ان کے ساتھ کریں تاکہ کسی کا پیارا اس کے سامنے نہ ڈوبے۔

Check Also

ایک مشہور عارف تھے.وه اپنی سادگی کے عالم میں پرانے اور بوسیده لباس کے ساتھ ایک دن اپنے علاقے کے تندورچی کی دوکان پر گئےاور کہا

ایک مشہور عارف تھے.وه اپنی سادگی کے عالم میں پرانے اور بوسیده لباس کے ساتھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *