چند مفید گھریلو ٹوٹکے

دہی اگر بہت کھٹا ہو گیا ہے تو اسے ضائع کرنے کے بجائے اس میں چاندی کے زیور بھگو دیں اور تھوڑی دیر بعد دھو لیں، اس طرح زیور بالکل چمک جائیں گے۔

قالین پر اگر چائے گر جائے
قالین پر اگر چائے گر جائے تو اس جگہ فوراً پسا ہوا نمک چھڑک دیں، خشک ہونے پر گیلے کپڑے سے صاف کرلیں، چائے کا دھبہ غائب ہو جائے گا۔

چمڑے کے سوٹ کیس
چمڑے کے سوٹ کیس چمکانے کے لیے ایک نرم کپڑے کو لیموں کے رس میں ڈبو کر سوٹ کیس پر رگڑیں سوٹ کیس چمک جائے گا۔

پرفیوم کا دھبہ
کپڑوں پر عطر یا کسی پرفیوم کا دھبہ پڑ جائے تو اسے ٹاٹری سے مل کر نیم گرم پانی سے دھو لیجیے دھبہ دور ہو جائے گا۔

جینز
جینز کی پینٹ دھوتے وقت ایک بالٹی کے پانی میں چار کھانے کے چمچ سرکہ ڈال دیں تو پینٹ کا رنگ خراب نہیں ہوگا۔

ایش ٹرے
ایش ٹرے میں تھوڑا سا بیکنگ پاؤڈر ڈال دیں سگر یٹ کی بو آپ کے علاوہ دوسروں تک نہیں پہنچے گی۔

خراب اچار
اگر لیموں اور سرکے والا اچار خراب ہو رہا ہو تو نمک ڈال کر اچار دھوپ میں رکھ دیں، اچار ٹھیک ہو جائے گا۔ اگر تیل والا اچار خراب ہو رہا ہو تو خراب اچار نکال کر پھینک دیں اور مرتبان میں تھوڑا سا نمک شامل کر دیں، پھر مرتبان میں اتنا تیل ڈالیں کہ اچار اُس میں اچھی طرح ڈوب جائے۔ پھر دو دن تک اچار دھوپ میں رکھیں اچار ٹھیک ہو جائے گا

سوئچ بورڈ کو چمکانے کے لیے
سوئچ بورڈ کو چمکانے کے لیے نیل پالش ریموور کو کسی کپڑے یا روئی پر لگا کر صاف کریں تو وہ چمک اٹھے گا۔

انڈے کے فوائد
انڈے جہاں اور بہت سے کام آتے ہیں وہاں خوب صورت کھلونے بنانے كے علاوہ سے دوڑ رکھنے پرانی کھانسی اور دوسری کئی بیماریوں میں کام آتے ہیں . اِ?س كے علاوہ انڈے كے چلے اور نمکک اور تنگ منہ والی شیشی میں ڈال کر دھونے سے شیشے كے داغ دھبے دوڑ ہو جاتے ہیں . انڈے کا تیل دماغی قوت بڑھانے بال پیدا کرنے اور گنج دوڑ کرنے كے لیے بھی مفید ہے .

مکھیوں سے نجات
مکھیاں ناک میں دم کردیتی ہیں تو کھانا پینا دشوار ہو جاتا ہے، لیکن اگر کسی جگہ پودینہ لگا دیں تو مکھیاں نزدیک بھی نہیں آئیں گی۔

Check Also

پریشان مت ہوں بند ناک کھولنے کاسب سے آسان اور تیز ترین طریقہ،مزیدجانیں

 اگر ناک بند ہوجائے یا بہت زیادہ بہنے لگے تو سانس لینا بھی دشوار ہوجاتا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *