بڑھاپا ہے تو کیا ہوا دل آج بھی جوان ہے ۔۔ وہ مشہور پاکستانی جوڑے جنہوں نے بڑھاپے میں شادی کر کے مثال قائم کی

شادی عموماً 20 پچیس سال کی عمر میں لوگ کرتے ہیں یا زیادہ سے زیادہ 30 سال تک کی عمر میں لڑکا لڑکی کا بیاہ ہوجاتا ہے۔ لیکن سوشل میڈیا پر ایسی شادیوں کو خاص توجہ حاصل ہوتی ہے جس میں یا تو مرد بوڑھا اور خاتون جوان ہوں یا پھر خاتون بڑی عمر کی ہو اور دولہا جوان ہو۔

آج اسی سے منسلک دلچسپ شادیوں کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جس سے یہ پیغام تو ظاہر ہوتا ہے کہ ان جوڑوں کے بڑھاپے میں بھی جوان رہے۔

1- 80 سالہ سید افتخار گیلانی کی شادی 22 سالہ خاتون کے ساتھ

سابق وفاقی وزیر سید افتخار حسین گیلانی کی شادی 80 سال کی عمر میں اپنی سے کئی سال چھوٹی عمر کی خاتون کے ساتھ ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کی عمر 21 سے 22 سال بتائی گئی ہے یعنی ان کی دلہن ان سے 59 برس چھوٹی ہیں۔

سید افتخار حسین گیلانی کی شادی گذشتہ برس مئی کے مہینے میں ہوئی جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھرپور وائرل ہوئی تھیں، ساتھ ہی میڈیا میں بھی ان کی شادی کی خبریں شائع ہوئیں۔

2- 80 سالہ بزرگ شخص کی 75 سالہ خاتون سے شادی

یہ شادی بھی گذشتہ برس سامنے آئی جہاں کنگن پور کے علاقے چونیاں سے تعلق رکھنے والے بزرگ جوڑے نے بڑھاپے میں پسند کی شادی کی۔بزرگ شخص نے 80 سال کی عمر میں اپنی بچپن کی محبت کو پایا۔ 80 سالہ بزرگ شخص عطر میو نے 75 سالہ خاتون سے شادی کر کے محبت کی نئی مثال قائم کر دی۔سوشل میڈیا پر معمر جوڑے کی تصاویر وائرل ہوئیں تو صارفین نے مختلف ردِعمل دیا۔زیادہ تر لوگوں کی جانب سے جوڑے کو سراہا گیا،لیکن کچھ لوگوں نے تعجب کا بھی اظہار کیا کہ آخر جوڑے نے اس عمر میں شادی کیوں کی،کیونکہ ہمارے معاشرے میں دوسری شادی خاص طور پر زیادہ عمر میں شادی کرنے کو برا سمجھا جاتا ہے،بڑھاپے میں شادی کرنے والوں کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

3- 70 سالہ پروفیسر گلزار کی شادی

یہ وہ برزگ شخص ہیں جن کی شادی میں ان کے پوتے پوتیوں نے بھی شرکت کی تھی۔ یہ شادی اپنی نوعیت کی مثالی شادی تھی جسے دیکھ کر سب ہی حیران ہوئے تھے۔ 70 سالہ پروفیسر گلزار کو بڑی عمر میں جیون ساتھی ملا۔ یہ ان کی دوسری شادی تھی اور پہلی اہلیہ کا انتقال ہوچکا تھا۔

گلزار صاحب اپنی پہلی اہلیہ کی وفات کے بعد اکیلے پن کا شکار تھے جس کے باعث ان کے بچوں نے ان کی تنہائی دیکھتے ہوئے ان کی شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پروفیسر گلزار کی شادی نزہت شاسمین نامی خاتون سے گذشتہ برس ہوئی تھی جو ان سے عمر میں چند سال چھوٹی ہیں۔

4- اداکارہ ثمینہ احمد کی اداکار منظر صہبائی سے شادی

پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کی دوسری شادی بہت مقبول ہوئی تھی۔ ثمینہ احمد دو برس قبل سینئر اداکار منظر صہبائی کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جس پر سوشل میڈیا پر مبارک باد کے پیغام بھی موصول ہوئے جب کہ کچھ صارفین نے بے جا تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

خیال رہے کہ 70 سال سے زائد عمر رکھنے والے سینئر اداکار منظر صہبائی نے 4 اپریل 2020 کو لاک ڈاؤن کے دوران سینئر اداکار ثمینہ احمد سے شادی کی تھی۔ دونوں اداکار میاں بیوی آج ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

Check Also

ایک مشہور عارف تھے.وه اپنی سادگی کے عالم میں پرانے اور بوسیده لباس کے ساتھ ایک دن اپنے علاقے کے تندورچی کی دوکان پر گئےاور کہا

ایک مشہور عارف تھے.وه اپنی سادگی کے عالم میں پرانے اور بوسیده لباس کے ساتھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *