قبر میں اے سی بھی ہے اور صوفے بھی ۔۔ مشہور گورنر جن کی قبر کسی محل سے کم نہیں، دیکھیے

دنیا میں ایسے کئی مقامات ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، جبکہ کچھ اس حد تک منفرد ہوتے ہیں کہ لوگوں کو بھی حیران کر دیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

افریقی ملک نائجیریا کے ساؤتھ ویسٹ میں موجود ریاست اویو نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب ریاست کے گورنر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے انہی کی قبر پر اے سی سمیت کئی سہولیات میسر کر دیں۔

سابق گورنر ابی اولا اجیموبی کو انہی کی رہائش گاہ میں دفن کیا گیا تھا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید ٹائلز سے بنے کمرے میں ایک قبر موجود ہے۔ قبر کا ڈٰیزائن بھی کسی عالیشان مقبرے سے کم نہیں ہے، جبکہ اس پر لگائے گئے ٹائلز قبر کو مزید چار چاند لگا رہے ہیں۔

گورنر کی قبر کے کمرے میں اے سی بھی رکھا گیا ہے، رک جائیے جناب یہ اے سی قبر کے اندر موجود گورنر کے لیے نہیں لگایا گیا بلکہ یہاں آنے والے لوگوں کے لیے لگایا گیا تاکہ لوگ فاتحہ خوانی بھی کر سکیں اور اے سی سے لُطف اندوز بھی ہو سکیں۔

ساتھ ہی اسی قبر کے پاس نرم و ملائم صوفے بھی موجود ہیں جہاں آ کر قبر پر فاتحہ خوانی کرنے والے بیٹھ بھی سکتے ہیں، جبکہ بہترن لائٹس کا انتظام بھی اس کمرے کو ایک الگ طرح پیش کرتا ہے۔

Check Also

ایک مشہور عارف تھے.وه اپنی سادگی کے عالم میں پرانے اور بوسیده لباس کے ساتھ ایک دن اپنے علاقے کے تندورچی کی دوکان پر گئےاور کہا

ایک مشہور عارف تھے.وه اپنی سادگی کے عالم میں پرانے اور بوسیده لباس کے ساتھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *