قبض سے نجات کا آسان نسخہ بیماریوں کی ماں اب نہیں ہوگی

قبض ایک ایسی بیماری ہے جسے ام الامراض یعنی بیماریوں کی ماں کہا جاتا ہے ۔ آج اس بیماری میں ہر چوتھا شخص مبتلا ہے ۔ اگر اجابت یا پاخانہ معمول کے مطابق نہ آئے کم آئے یا دوسرے تیسرے روز آئے تو آپ بھی قبض کا شکار ہیں۔ باقاعدہ اجابت نہ ہونے سے طبیعت میں بھاری پن رہتا ہے بھوک کم لگتی ہے ۔ کیونکہ جب آنتوں میں پہلے سے جگہ موجود نہ ہوتو نئی غذا کا داخل ہونا ممکن نہیں ہوتا ۔ جب غذا اندر نہ جائے تو توانائی میں کمی واقع ہوجاتی ہے ۔عضلات میں کمزوری ہوتو یہ قبض کا باعث ہے ۔کئی بار کچھ پسندیدہ کھانا ملنے پر ضرورت سے زیادہ کھا لینے سے بدہضمی اور قبض جیسی شکایات ہوجاتی ہیں۔

اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو بیماری شدت اختیار کرسکتی ہے ۔ کئی لوگ رات کو کھانا نہیں کھاتے اور صبح تک بھوکے رہتے ہیں۔ اتنے لمبے عرصے تک جسم میں کچھ نہ جائے ۔تو خون میں مٹھاس کی مقدار کم ہوجاتی ہے پھر غذا کو آگے بڑھانے والا عنصر نہ ہونے کیوجہ سے قبض کی بیماری پیدا ہوجاتی ہے ۔ بہت سے افراد گوشت اور تلی ہوئی چٹ پٹی اشیاء کھانے کو ترجیح دیتے ہیں جو قبض کا باعث بنتی ہے کھانا کھانے کے بعد مسلسل بیٹھے رہنے سے بھی قبض اور بواسیر کی شکایت پیدا ہوجاتی ہے ۔ قبض کے علاج کے سلسلے میں سب سے اہم چیزغذا ہے ۔ قبض کے پرانے مریضوں کو وقت پر کھانا کھانا چاہیے ۔

انہیں چاہیے کہ وہ سبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریںاور نہار منہ کم ازکم چار گلاس پانی پینا چاہیے ۔ آٹا بغیر چھنا استعمال کریں کیونکہ آٹے کا چھان پرانی قبض اور ذیابیطس کے مریضوں کیلئے بہترین دوا ہے اس میں ریشے کے علاوہ وٹامن بی پایا جاتا ہے جو عضلات کیلئے مخفی ہے اور جسم میں طاقت کا باعث بنتا ہے ۔ قبض کا اہم علاج حاجت کے اوقا ت کا تعین بھی ہے صبح اٹھ کر کچھ کھانے کے بعد ایک مقررہ وقت پر بیت الخلاء جانا چاہیے بلکہ اگر حاجت نہ ہوتو تب بھی جائیں اس طرح وقت پر حاجت ہونے کی عادت بن جاتی ہے ۔ مگر خالی پیٹ نہ جائیں ضرور کچھ نہ کچھ کھا کر جائیں رات کا کھانا ضرور کھائیں

رات کو کھانے اور سونے کے درمیان تین گھنٹے کا وقفہ ہونا چاہیے ۔ اس وقفے کے درمیان پانچ سو قدم چلنے سے آنتوں میں توانائی پیدا ہوتی ہے ۔ جس کے نتیجے میں اگلے دن اجابت اطمینان سے ہوتی ہے ۔نہار منہ شہد کا استعمال بھی اپنی عادت بنا لیں ہرے پتوں والی سبزیاں استعمال کریں پیٹ کی بیماریوں میں جو کا دلیہ بھی بہت مفید ہے ۔ یہ پیٹ میں جاکر پھولتا ہے اور آنتوں میں بوجھ کی کیفیت پیدا کرکے اجابت کے عمل کو تیز کرتا ہے جو میں ایسے وٹامن پائے جاتے ہیں جو جسم کو توانائی مہیا کرتے ہیں ۔ اگر کسی کو کمزوری کیوجہ سے قبض محسوس ہورہی ہو تو

جو کھانے سے اس سے نجات مل سکتی ہے ۔ اسی طرح انجیر قبض دور کرتی ہے ۔ جگر کیلئے بہترین ہے اور خون کی نالیوں میں دوران خون کو درست کرتی ہے انجیر کی ساخت میں موجود چھوٹے چھوٹے دانے پیٹ میں جاکر پھول جاتے ہیں ان کا اسپغول کی مانند پھولنا بھی قبض کو دور کرنے کا ذریعہ بنتا ہے ۔ قبض کا علاج دواؤں کی بجائے ریشہ د ار غذاؤں اور پھلوں اور سبزیوں سے کیا جائے ۔ حضورپاکﷺ نے قبض کے علاج میں جو ارشاد فرمائے ہیں سائنس اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود اس کے برابر نہ آسکی

Check Also

پریشان مت ہوں بند ناک کھولنے کاسب سے آسان اور تیز ترین طریقہ،مزیدجانیں

 اگر ناک بند ہوجائے یا بہت زیادہ بہنے لگے تو سانس لینا بھی دشوار ہوجاتا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *