جب دو آدمی ملتے ہیں تو پہلے کون سلام کرتا ہے؟ آپ ﷺ نے فر ما یا ! وہ جو دونوں میں سے اللہ کے زیادہ قریب ہے! اپنے شر سے دوسروں کو محفوظ رکھے یہ بھی ایک قسم کا صدقہ ہے اللہ تعالیٰ جس کی بہتری چا ہتا ہے اسے دین کی سمجھ دیتا ہے جس کے دل میں ذرہ بھر بھی تکبر ہو وہ جنت میں داخل نہ ہوگا!
دنیا مومن کی قید ہے اور کافر کی جنت ہے بد ترین آدمی وہ ہے جس کے ش ر کی وجہ سے لوگ اس سے ملنا جلنا ترک کر دیں۔اے لوگوں ! م رنے سے پہلے اللہ پاک کی بارگاہ میں تو بہ کر لو جو نیکی کر کے خوش ہوا اور برائی کر کے پریشان ہو ا وہ مومن ہے تم سچائی کا لازم پکڑو ، اور ہمیشہ سچ بو لو کیونکہ سچ بو لنا نیکی کے راستے پر ڈال دیتا ہے راہ میں سے پتھر نقصان دے چیز یا کانٹا ہٹا دینا بھی صدقہ ہے ہر کسی کے لیے وہی کچھ ہے جس کی اس نے نیت کی ہے میری امت کی بہترین عبادت قرآن حکیم کا پڑھنا ہے جنت کی ایک سو بیس صفیں ہوں گی ان میں سے ، اسی، میری اُمت کی ہوں گی جسے مزدوری سے تھک کر شام آ ئے اس کی وہ شام ، شامِ مغفرت ہو! بے شک تم نماز ہی میں ہو جب تک نماز کے انتظار میں ہو جو اپنے بھائی کی مدد کرنے کی طاقت رکھتا ہو اور وہ اس کی پوشیدہ مدد کر ے تو اللہ پاک دنیا و آخرت میں اس کی مدد فر ما ئے گا!