”رات کو 2 آیات پڑھ کر سو جاؤ نبی کریم ﷺ اللہ کی قسم کھا کر فرمایا“

رزق میں اضافہ اور خیروبرکت کے لئے یہاں آپ کو 11 بہت ہی پاورفل وظائف بتائے جارہے ہیں۔

ان شآء اللہ عزوجل ان وظائف کے برکات سے آپ کے زرق میں، مال میں، پیسوں سے برکت ہی برکت ہوگی۔اگر کوئی یہ چاہتا ہے کہ اس کے رزق میں خیروبرکت ہوجائے، کبھی پیسوں کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے، کبھی کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔ ہر وقت جیب نوٹوں سے بھری رہے تو نیچے بتائے گئے وظائف میں سے کوئی بھی ایک وظیفہ مستقل مزاجی کے ساتھ کرتے رہیں ان شآء اللہ عزوجل بہت جلد مطلوبہ نتائج حاصل ہونگے۔ یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ یہ سارے وظائف کرنا ضروری نہیں ہیں بلکہ ان میں سے کوئی بھی ایک وظیفہ کریں مگر مستقل کریں اور اس بات کا کامل یقین رکھیں کہ اس وظیفہ کی برکت سے اللہ عزوجل آپ کے رزق میں برکت عطاء فرمائے گا۔رزق میں برکت کا وظیفه رزق میں برکت کے لئے بہت ہی پاور فل وظیفہ ہے، بس کامل یقین کے ساتھ عمل کرتے رہیں ان شآء اللہ عزوجل رزق میں برکت حاصل ہوگی۔

جب بھی کسی سے بھی کسی بھی مقصد کے لئے پیسے لیں تو بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لیں اور جب کسی کو دیں تو اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن پڑھ کر دیں، اگر اس پر کچھ دن پابندی سے عمل کر لینگے تو نہ کسی کو دینے میں کمی آئے گی اور نہ پیسے آنے میں کمی ہوگی۔ کم پیسے میں بھی خیروبرکت کا وہ عالم ہوگا کہ آپ سوچ بھی نہ پائینگے۔رزق میں اضافے کا وظیفہ اگر کوئی شخص بہت غریب ہے اور غربت سے نجات حاصل کرنا چاہتا ہے، مگر غربت سے نجات کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی ہو تو اس شخص کو چاہئے کہ ہر نماز کے بعد 100 مرتبہ درود شریف پڑھے اور 100 مرتبہ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ پڑھے اور مستقل طور پر اس وظیفہ پر عمل کرنا ہے، ان شآء اللہ عزوجل 11 دن کے اندر اندر رزق میں اضافے ہونا شروع ہوجائے گا۔ کوشش کریں کہ سارا دن باضو رہیں۔ جب تک آپ کا مطلوبہ مقصد حاصل نہ ہوجائے عمل جو جاری رکھیں۔رزق کی تنگی دور کرنے کا طریقہ بعد نماز عشاء وتر سے پہلے 2 رکعت نماز صلوۃ الحاجات پڑھے سلام پھیرنے کے بعد یَالَطِیْفُ 100 مرتبہ پڑھنا اور اول و آخر 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں، پھر اپنے ہاتھوں پر دم کر کے سینے اور گردن کے نزدیک سیدھے اور الٹے ہاتھ کی طرف پھیر لیں،

ان شآء اللہ عزوجل زرق کی تنگی دور ہوجائے گی۔رزق بڑھانے کا وظیفہ ہر فرض نماز کے فوراً بعد کسی سے بات چیت کئے بغیر آیۃ الکرسی پڑھ کر ایک مرتبہ سورۃ الطلاق کی آیت نمبر2 اور آیت نمبر3 پڑھ لیا کریں۔ پھر ایک مرتبہ سورۃ فاتحہ، 3 مرتبہ سورۃ اخلاص اور 3 مرتبہ درود شریف پڑھ کر آسمان کی طرف دم کریں۔ ان شآء اللہ عزوجل آپ پر، آپ کے گھر پر اور آپ کے گھر والوں پر خیروبرکت کی خوب بارش ہوگی۔فراخی رزق کا وظیفہ فجر کی نماز اور عصر کی نماز کے بعد 100 مرتبہ لاَاِلٰہَ اِلَّا اللہُ الْمَلِکُ الْحَقُّ الْمُبںیْنَ کا بلا ناغہ ورد کرنے سے ان شآء اللہ عزوجل زرق میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔تنگدستی سے نجات کا بہترین وظیفہ نو چندی اتوار کو (یعنی چاند نظر آنے کے بعد آنے والا سب سے پہلا اتوار) فجر کے نماز ادا کرنے کے بعد 70 مرتبہ الحمد شریف بمعہ بسم اللہ شریف اس طرح پڑھنی ہے کہ بسم اللہ کو الحمد کے لام سے ملائیں گے یعنی بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ، پھر اس ہی طرح پیر کو 60 مرتبہ پڑھیں، پھر منگل کو 50 مرتبہ، بدھ کو 40 مرتبہ،

جمعرات کو 30 مرتبہ، جمعہ کو 20 مرتبہ اور ہفتہ کو 10 مرتبہ پڑھیں۔ وظیفہ مکمل ہونے کے بعد تنگدستی سے نجات کے لئے دعا کریں ان شآء اللہ عزوجل تنگدستی دور ہوجائے گی۔رزق میں برکت کا پاورفل وظیفه رزق میں خیروبرکت کے لئے فجر کی نماز کے بعد بِسْمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیْم یَا فَتَّاحُ یَاوَھَّابُ یَاوَدُوْدُ کی تین تسبیح پڑھنا رزق میں برکت کے لئے نہایت فائدے مند عمل ہے۔ اول و آخر 3 بار درود شریف لازمی پڑھ لیں۔رزق میں اضافے کا وظیفہ بعد نمازِ تہجد 1100 مرتبہ یَاغَنِیُّ یَامُغْنِیْ پڑھ کر اپنے جائز و حلال رزق میں اضافے کے لئے دعا کریں۔ ان شآء اللہ عزوجل اس کی برکت سے رزق میں بےپناہ اضافہ ہوگا۔سات پشتوں تک رزق میں کمی نہیں ہوگیرزق میں ایسا اضافہ ہوگا کہ سات پشتوں تک کمی نہیں ہوگی یَااَللہُ یَااَللہُ یَااَللہُ یَا رَبُّ رَبُّ رَبُّ یَا حَیَّ یَاقَیُّوْمُ یَاذَالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامُ اَسْئَلُکَ بِاِسْمِکَ الْعَظِیْمِ الْاَعْظَمِ اَنْ تَرْزُقْنِیْ رِزْقًا وَّاسِعًا حَلَا لًا طَیِّبًا بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ ہر فرض نماز کے بعد تین بار اور رات کو سوتے وقت 21 بار پڑھنے کو اپنا معمول بنا لیں۔ شروع میں اور بعد میں 11 مرتبہ درود شریف لازمی پڑھنا ہے۔

Check Also

پریشان مت ہوں بند ناک کھولنے کاسب سے آسان اور تیز ترین طریقہ،مزیدجانیں

 اگر ناک بند ہوجائے یا بہت زیادہ بہنے لگے تو سانس لینا بھی دشوار ہوجاتا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *