روزانہ دو لونگ کھائیں ۔۔ لونگ کھانے سے کیا فائدے حاصل ہوتے ہیں؟

لونگ ہمارے دیسی کھانوں کا اہم جزو ہے۔ خاص کر پلاؤ، بریانی ، قورمے کا تو یہ لازمی جزو ہے۔ لونگ کھانے کے علاوہ علاج کی بھی خصوصیت رکھتی ہے، یہ انتہائی مفید گرم مصالحہ کہلا یا جا سکتا ہے ، جو کہ کئی بیماریوں کا فوری اور موثر علاج بھی ہے۔ اگر ہم دو لونگ روزانہ کھانا اپنا معمول بنا لیں تو اس سے ہمیں ان گنت فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ یہاں ہم اس آڑٹیکل میں لونگ کے اہم فوائد پر بات کریں گے۔

قوتِ مدافعت بڑھائے:
ہمارے جسم کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ہمارا امیون سسٹم یعنی ہمارا مدافعتی نظام مضبوط ہو نا چاہیے۔ تاکہ ہم موسمی تبدیلیوں سے بآسانی گزرسکیں۔ ہمارا مدافعتی نطام مضبوط ہو گا تو موسمی بیماریوں اور تغیرات سے ہمارے جسم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہمارا امیون سسٹم ان بیماریوں سے لڑ کر ہمیں بیمار ہونے سے بچائے گا۔ روزانہ لونگ کا استعمال ہمارے امیون سسٹم کو بیماریوں سے لڑنے کے لئے تیار کرتا ہے۔ ہمارے خون میں سفید سیلز کی مقدار کو بڑھاتا ہے جو کہ بیماریوں سے لڑنے کے خلاف انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

نظام ہضم بہتر کرے:
نطامِ ہاضمہ کی خرابیوں کو دور کرنے کے لئے لونگ کا استعمال کافی وقت سے کیا جارہا ہے۔ لونگ چونکہ فائبر کا ایک ذریعہ ہے جوکہ نظامِ ہضم کی خرابیوں کو دور کرتا ہے۔ اور خوراک کو ہضم کرنا آسان بناتا ہے۔

دانت کے درد میں آرام پہنچائے:
دانت کے درد میں لونگ کا استعمال اکسیر ہے۔ اگر دانت میں درد ہو اور لونگ کو دانت میں دبا لیا جائے تو درد میں فوری آرام آتا ہے۔ اس کی اینیستھیٹک خوبیاں درد میں آرام کا باعث بنتی ہیں۔

جسمانی دردوں میں بھی آرام پہنچائے:
لونگ دانت کے ساتھ ساتھ باقی جسم کے درد میں بھی آرام پہنچاتی ہے، اسے تیل میں ملا کر جسم کے مختلف حصوں کی مالش بھی کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ دودھ میں ملا کر بھی پیا جا سکتا ہے۔

جگر کی خرابی:
لونگ جگر کو بھی صحتمند رکھنے میں کام آتی ہے۔ اس میں شامل یوجینول جگرکی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی جگر کو صاف رکھتا ہے۔

اینٹی بیکٹیریل خصوصیات:
لانگ کی اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات بیماری پیدا کرنے اور بیماری پھیلانے والے جراثیم کا خاتمہ کرتی ہیں۔ ای کولی اور اسٹیفیلوکوکس کے بیکٹیریا کو ختم کرتی ہے۔ اس کام کے لئے لونگ کا تیل کارآمد ہے۔

خون گاڑھا ہونے سے بچاتی ہے:
خون میں اگر گاڑھا پن آجائے اس سے دل کے دورے کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اسی لئے دل کے مریضوں کو خون پتلا کرنے کی دوائیں دی جاتی ہیں ۔ اگر دو لونگیں روز کھائی جائیں تو یہ خون کو گاڑھا ہو نے سے روکنے میں مددگار ہیں اور کلوٹنگ نہیں ہونے دیتیں۔

Check Also

پریشان مت ہوں بند ناک کھولنے کاسب سے آسان اور تیز ترین طریقہ،مزیدجانیں

 اگر ناک بند ہوجائے یا بہت زیادہ بہنے لگے تو سانس لینا بھی دشوار ہوجاتا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *