ساری عمر کا رزق حضرت موسی علیہ السلام کے پاس ایک شخص آیا اور عرض کی

حضرت موسی علیہ السلام کے دور کا واقعہ ہے کہ ایک شخص موسی علیہ السلام کے پاس آیا اور عرض کی کہ اے اللہ کے نبی آپ اللہ سے میرے بارے دریافت کریں کہ میری زندگی میں کتنا رزق رکھا ہے ؟ حضرت موسیٰ نے فرمایا ٹھیک ہے میں اللہ تعالی سے تمھارے بارے پوچھوں گا ۔ ..

حضرت موسی نے اللہ تعالی سے معلوم کر کہ اس شخص کو بتایا کہ تمھاری زندگی میں اتنا رزق ہے جو تمھیں پوری زندگی میں تھوڑا تھوڑا ملے گا ۔ یہ سن کر اس شخص نے موسی یہ السلام سے عرض کی کہ اے موسی علیہ السلام آپ اللہ تعالی سے میرے بارے درخواست کریں کہ مجھے وہ سارا رزق ایک ہی دن عطا فرمادیں ۔ چنانچہ موسی علیہ السلام نے ایک بار پھر اس کی درخواست اللہ تک پچائی ، اللہ تبارک و تعالی نے فرمایا اسے کہو کہ تری آرزو پوری ہو جاۓ گی صبح کے وقت مجھے ساری زندگی کا رزق مل جائے گا ۔ وہ چلا گیا ، جب سو کر صبح اٹھتا ہے تو کیا دیکھتا ہے کہ گھر ساری عمر کے رزق سے بھرا ہے ۔ یہ دیکھ کر نے اپنی بیوی کو کہا کہ اتنا مال رکھ لو کہ ایک وقت کا کھانا کھا سکیں ۔ اور باقی سارا رزق اللہ کی راہ میں خیرات کر دیا ۔ کچھ دن بعد جب حضرت موسی صبح کے وقت اس آدمی کے گھر کے قریب سے گزرے تو کیا دیکھتے ہیں کہ اس آدمی کا گھر پھر بہت سارے رزق سے بھرا ہوا ہے اللہ تعالی کی بارگاہ میں عرض کی یا اللہ یہ کیا ماجرا ہے ؟ اللہ پاک نے ارشاد فرمایا : وہ شخص اپنا سارا مال میری راہ میں خرچ کر کہ ہم پر قرض دیتا ہے ، میں اس کا قرض اتار دیتا ہوں ۔۔۔۔ اس واقعے سے معلوم ہوا کہ اللہ کی راہ میں جس قدر مال خیرات کیا جاۓ اس قدر فایدہ ہی فائدہ ہے ، اللہ پاک ہم سب کو اپنی راہ میں ، زیادہ سے زیادہ مال خرچ کرنے والا بناۓ ۔۔ں

Check Also

ایک مشہور عارف تھے.وه اپنی سادگی کے عالم میں پرانے اور بوسیده لباس کے ساتھ ایک دن اپنے علاقے کے تندورچی کی دوکان پر گئےاور کہا

ایک مشہور عارف تھے.وه اپنی سادگی کے عالم میں پرانے اور بوسیده لباس کے ساتھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *