صرف ایک چٹکی اجوائن کا نسخہ معدہ شوگر، قوت باہ ، یورک ایسڈ ،جوڑوں کا دردختم

اجوائن ایک ایسی غذا ہے جس سے تقریباً ہر شخص واقف ہوگا۔ اس کا رنگ سیاہی مائل بھورا ہوتا ہے ۔ اس کے بیج سونف کے مشابہ ہوتے ہیں۔ اس کی بو تیز ہوتی ہے اس کا مزاج تیسرے درجے میں گرم وخشک ہوتا ہے ۔ عام طور پر اس کی مقدار خوراک تین ماشہ سے چھ ماشہ تک ہوتی ہے ۔ اجوائن کی دو مشہور اقسام ہیں ۔ اجوائن دیسی اجوائن خراسانی ۔ آج کا نسخہ جس سے آپ اپنی جلد کو کیسے خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنے ہاضمے کو اجوائن کے ذریعے اتنا مضبوط کرسکتے ہیں کہ آپ کو کبھی بھی ہاضمے کے متعلق کوئی مسئلہ لاحق نہیں ہوگا ۔

اگر آ پ پتھر بھی کھالیں گے تو وہ بھی ہضم ہوجائیگا۔ آپ اجوائن کے ذریعے اپنے بالوں کو خوبصورت کرسکتے ہیں۔ اجوائن جسم میں زہریلے مادوں کو نکال باہر کرتی ہے ۔ آپ کے جسم میں موجود زہروں کو ختم کرتی ہے ۔ آپ کے جگر کو طاقتور بناتی ہے ۔ اجوائن زبردست اینٹی بیکٹریل خصوصیات کی حامل ہوتی ہے ۔ اجوائن میں کیلشیم اور دوسرے منرلز ایک خاص مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

جس کیوجہ سے اجوائن آپ کی ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے اور آپ کی ہڈیوں کو صحت مند اور طاقتور رکھنے کیلئے بہترین مانی جاتی ہے ۔ جو لوگ ہڈیوں کے بھرنے کا شکار ہوگئے ہیں تو وہ اجوائن کا استمعال شروع کردیں۔ گھنٹیا اور ہڈیوں کو بھرنا یہ دونوں تکلیف ایسی ہیں جو بڑی عمر کی خواتین کو عام ہوتی ہیں۔ خاص طور پر ہڈیون کے بھرے پن آسٹریو پراسس کے نتیجے میں چالیس سال سے زیادہ عمر کی خواتین بتدریج معذور ہوتی چلی جاتی ہیں۔اجوائن میں میگنیشیم فلورائیڈ کے علاوہ بہت مفید اور نہایت نایاب وٹامن کے بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ۔ یہ تمام اجزاء ہڈیوں اور جوڑوں کو مضبوط بناتے ہیں

جبکہ یورک ایسڈ کو بلڈ میں شامل ہونے سے بعض رکھتے ہیں ۔اجوائن کے استعمال سے انشاء اللہ ہڈیوں کے بھربھرے پن سے نجات ملے گی ۔اس سے جوڑوں کے درد سے نجات مل جائیگی ۔ ایک ہیلتھ رپورٹ کے مطابق جوڑوں میں درد جو سوجن کے باعث ہوتا ہے اجوائن میں پائی جانیوالی اینٹی انفلامینٹری خصوصیات اس مرض سے نجات کا بہترین ذریعہ ہیں۔ اجوائن میں وٹامن سی ، و یٹا کیروٹین سمیت کئی اینٹی آکسیڈنٹ مادے موجود ہوتے ہیں جوکہ کینسر پیدا ہونے سے روکتے ہیں

ان سب کے علاوہ اجوائن میں ایسے مفید مادے بھی پائے جاتے ہیں جو اکثر بہت کم شہر ت رکھتے ہیں حالیہ برسوں میں تحقیق سے معلوم ہوا کہ انہی غیر معروف مادوں کی بدولت اجوائن میں لبلبے ہڈیوں کے گودے رحم تھائیرائیڈ اور چھاتی کے سرطانوں کو روکنے کی خداداد صلاحیت موجود ہے ۔ اجوائن کا استعمال صرف کینسر ہونے سے ہی محفوظ نہیں رکھتا ۔ وہ خواتین حضرات جو سرطان میں مبتلا ہیں اپنی غذا میں اجوائن کو لازمی جز کے طور پر شامل کرکے سرطان کے پھیلاؤ کو قابو میں کرسکتے ہیں۔

اسی طرح اگر اجوائن کو لیموں کے پانی میں رگڑ کر خشک کرکے سفوف بنایا جائے اور یہ سفوف ایک چمچہ چائے والا پانی کے ساتھ دن میں ایک بار استعمال کیا جائے تو انشاء اللہ اس سے قوت باہ میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ اجوائن کا تیل سفوف دار چینی ایک گرام ملا کر کھانے سے پیٹ درد جاتا رہتا ہے اجوائن ایسی چیز جو ہر بیماریوں کیلئے مفید ہے ۔

Check Also

پریشان مت ہوں بند ناک کھولنے کاسب سے آسان اور تیز ترین طریقہ،مزیدجانیں

 اگر ناک بند ہوجائے یا بہت زیادہ بہنے لگے تو سانس لینا بھی دشوار ہوجاتا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *