رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت۔۔

حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب تم مؤذن کو سنو تو تم بھی وہی کہو جو مؤذن کہتا ہے ، پھر مجھ پر درود پڑھو ، کیونکہ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھتا ہے تو اللہ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے ، پھر تم اللہ سے میرے لیے وسیلہ طلب کرو ، کیونکہ وہ جنت میں ایک مقام ہے ، جو اللہ کے صرف ایک بندے کے شایان شان ہے ،

میں امید کرتا ہوں کہ وہ میں ہوں گا ، چنانچہ جس شخص نے میرے لیے وسیلہ کی دعا کی اس کے لیے میری شفاعت واجب ہو گئی ۔‘‘ رواہ مسلم ۔المشکوتہ 657 حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص اذان سن کر یہ ( درج ذیل ) دعا پڑھے تو قیامت کے روز اس کے لیے شفاعت لازم ہو گی ۔ ( اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدًا الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُودًا الَّذِي وَعَدْتَهُ ) ’’ اے اللہ ! اس کامل پکار اور قائم رہنے والی نماز کے رب ! محمد کو منزل وسیلہ اور فضیلت سے سرفراز فرما اور انہیں اس مقام محمود پر کھڑا کر جس کا تو نے ان سے وعدہ فرمایا ہے ۔ سنن ابوداود 529 حضرت جابر ؓ بیان کرتے ہیں ،

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص اذان سن کر یہ دعا پڑھے : اے اللہ ! اس دعوت کامل اور قائم ہونے والی نماز کے رب ! محمد ﷺ کو وسیلہ و فضیلت عطا فرما ، اور انہیں مقام محمود پر فائز فرمایا ، جس کا تو نے ان سے وعدہ فرمایا ہے ، تو اس کے لیے روز قیامت میری شفاعت واجب ہو جائے گی ۔‘‘ رواہ البخاری

Check Also

نبی کریم ﷺ نے فرمایا جن عورتوں میں یہ نشانیاں ہوں وہ بہت بابرکت عورتیں ہوتی ہیں ،آپ بھی پڑھئے وہ کونسی نشانیاں ہیں‎

حضرت عائشہؓ ارشاد فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ؐ نے ارشاد فرمایا کہ جن عورتوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *