شگفتہ اعجاز نے بنایا اپنی دادی کا آزمودہ بالوں کو گرنے سے روکنے کے لئے میتھی دانہ سے جادوئی تیل

شگفتہ اعجاز جہاں اپنی اداکاری سے لوگوں کومحظوظ کرتی ہیں وہیںاپنی کوکنگ سے بھی لوگوں کو حیران کرتی رہتی ہیں ، لیکن آج وہ بالوں کے لئے اپنا آزمودہ تیل بنانے کا طریقہ لے کر آئی ہیں جو کہ ہم یہاں آپ سے شئیر کر رہے ہیں۔یہ ان کی دادی کے تیل کی ریسیپی لے کر آئی ہیں اس میں آپ کو تقریباً ایک کپ دانہ میتھی چاہیے ہوگا، جسے رات بھر بھگو کر رکھنا ہے۔ اب صبح اس دانہ میتھی کو ایک ململ کے کپڑے میں ڈال کر باندھ دیں اور ہوا میں دو دن کے لئے لٹکا دیں۔ دودن میں اس میں جڑیں پھوٹ پڑیں گی ، پھر ہمارا تیل بنانے کا کام شروع ہوگا۔ اگر گھر میں خواتین زیادہ ہیں تو زیادہ میتھی دانہ لیں۔

دانہ میتھی ایک کپ
سرسوں کا تیل ایک پاؤ
جب دانہ میتھی کے بیج میں سے جڑیں نکل آئیں تو اب اس کو پیس لیں کیونکہ اس میں ہمیں اصل، اس کی جڑیں چاہیے۔ اب یہ پورا پیس کر اپنی پسند کے تیل میں ڈال دیں، سرسوں کے تیل میں ڈالیں تو رزلٹ اچھا نکلتا ہے۔ تقریباً ایک پاؤ تیل میں ڈالیں اور اس کو استعمال کے لئے اس کو کچھ دن رکھ دیں۔ پھر استعمال کریں، یہ بالوں کی نشونما ، خشکی، بالوں کے گرنے،اور نئے بال اگانے میں بہت کارآمد ہے۔ کیونکہ میتھی دانے میں وٹامنز اور منرلز کے لحاظ سے 100 گرام کی مقدار میں اس میں 9 فیصد فیٹ، 7 فیصد سیچوریٹڈ فیٹ، صفر فیصد کولیسٹرول، 60 ملی گرام سوڈیم، 770 ملی گرام پوٹاشیم، 58 گرام کاربوہائیڈریٹس، 25 گرام ڈائیٹری فائبر اور 23 گرام پروٹین پایا جاتا ہے، یہ بالوں کے لئے ویسے بھی بہت مفید ہے ۔ اسے اگر کوٹ کر کسی بھی تیل میں ڈال دیں اور کچھ دن کے لئے چھوڑ دیں تو بھی یہ بالوں کو صحت مند رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ اس تیل کو رات سونے سے پہلے بالوں میں لگا لیں اور اوپر سے کوئی کپڑا لپیٹ لیں۔ صبح اسے دھو لیں۔ بالوں میں نئی جان اور چمک آجائے گی

Check Also

پریشان مت ہوں بند ناک کھولنے کاسب سے آسان اور تیز ترین طریقہ،مزیدجانیں

 اگر ناک بند ہوجائے یا بہت زیادہ بہنے لگے تو سانس لینا بھی دشوار ہوجاتا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *