کیا اسپغول کا چھلکا واقعی وزن کم کرواتا ہے

آج آپ کے لیے بہت زبردست انفارمیش لے کر آئے ہیں ان لوگوں کےلیے جو اسپغول کا استعمال کررہے ہیں۔

اسپغول کو وزن کم کرنے کےلیے کس طرح استعما ل کرنا چاہیے۔ اور کیا یہ وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے یا نہیں ؟ کیا یہ سچ ہے کہ اسپغول وزن کم کرنے کے لیے بہت مؤ ثر ہے۔ وزن کم کرنے کے لیے اس کا طریقہ کیا ہوتا ہے؟ اس کو وزن کم کرنے میں کیوں استعمال کیا جاتا ہے۔ وہ آپ کوبتاتے ہیں۔

اسپغول کے چھلکے کو انگلش میں سائیلیم ہسک بھی کہاجاتا ہے۔ اسپغول کا چھلکا جہاں بہت سی بیماریوں کا علاج ہے۔ تو دوسری طر ف یہ وزن کم کرنے کے لیے بہت مفید ہے۔ بہت سی ریسر چ کے بعد ثابت ہوا ہے اسپغول کا چھلکا وزن کم کرنے کےلیے بہت زیادہ معا ون ثابت ہوتا ہے اگر اس کا استعمال صیحح طریقے سے کیا جائے تب بھی یہ وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اب بات کرتے ہیں اس کو وزن کم کرنے میں استعمال کرنے کی وجہ کیا ہے؟

سب سے پہلے وجہ یہ ہے کہ اس میں بہت زیادہ سولیوبیل اور ان سولیو بیل فائبرز پائے جاتے ہیں۔ جو کہ وزن کم کرنے کے لیے بہت ہی مؤثر ہے۔ فائبرز کی بہت زیادہ مقدار کی وجہ سے فیٹ کو بہت تیزی سے کم کرتی ہے دوسرا وجہ یہ ہے کہ اس میں کیلوریز بہت کم مقدار میں پائی جاتی ہیں۔ اس میں بہت کم کیلوریز ہوتی ہیں۔

ایک ریسرچ کے مطابق اسپغول کے دو چمچ میں صرف بتیس کیلوریز موجود ہوتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے سائیلیم ہسک ویٹ لوز کرنے کے لیے ایک آئیڈیل چوائس ہے۔ تیسری وجہ یہ ہے کہ یہ بھوک کوکم کرتا ہے ۔ کیونکہ یہ پانی میں مکس ہوتے ہی پھول جاتا ہے ۔ یہ اپنے اصل سائز سے دس گنا زیادہ پھول جاتا ہے۔ اور معدے میں بھرا ہوا محسو س ہوتا ہے۔ اور یہ بھوک کوکم کرتاہے اور وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اگلی وجہ یہ ہے کہ یہ آنتوں اور کلون کی صفائی کےلیے بہت زیادہ مؤثر ہے۔ یہ آپ کے آنتوں اور کلون کو پوری طرح سے خالی کردیتا ہے اور اس طرح ڈائجیسن کو بڑھاتا ہے جو کہ وزن کم کرنے کے لیے بہت زیادہ مؤثر ہے ۔ اگلی وجہ یہ ہے کہ جسم کی فیٹ کو کم کرتا ہے۔ جیسا کہ یہ ڈائجیسن کوبہتر کرتا ہے۔ اس لیے یہ ہمارے جسم کو مضبوط کرتا ہے اور جسم کے فیٹ کو کم کرتاہے۔ اور اس کو فیٹ کٹر بھی کہا جاتا ہے اب بات کرتے ہیں کہ اسپغول کو وزن کم کرنے کےلیے استعمال کس طرح سے کیا جاتا ہے؟

آپ نے اسپغول کے چھلکے کو روزانہ خالی پیٹ استعمال کرنا ہے یعنی صبح کے وقت میں ہی اس کو استعمال کرنا ہے۔ اس کا استعمال کرنے کا بہترین وقت یہی ہوتا ہے ایک گلاس گرم پانی میں اسپغول کا چھلکے کو مکس کرکے اس میں لیموں کے چند قطرے کے شامل کرنے ہیں۔ اس کو مکس کرکے کچھ دیر یعنی پانچ منٹ کے لیے ایسے ہی چھوڑ دیں۔ تاکہ اسپغول پانی کو اچھی طرح سے جذب کرلےاور پھول جائے۔ پھر اس پانی کو پی لیں۔ اس کے بعد دوبارہ ایک گلاس پانی کا استعمال کریں۔

کیونکہ جتنا زیادہ پانی استعمال کریں گے اتنا ہی زیادہ یہ مؤثر ہوتا ہے۔ اب بات کرتے ہیں کہ ایک دن میں آپ اسپغول کے چھلکے کی کتنی مقدار استعمال کرسکتے ہیں۔ آپ ایک سے دو چمچ روزانہ استعمال کرسکتے ہیں۔ بہت سے لوگ سوچتے ہیں کہ اسپغول کے چھلکے کو روزانہ استعمال کرنےسے صحت کے لیے خطرناک ہوتا ہے

یہ ایک غلط سوچ ہے۔ کیونکہ اسپغول کے چھلکے میں بہت زیادہ امائینو فائبرز پائے جاتے ہیں۔ اور فائبر ز ہماری اچھی صحت کےلیے بہت زیادہ مؤثر ہیں۔ اس لیے اگر ہم روزانہ ایک سے دو چمچ استعمال کرلیں تو اس سے ہماری صحت پر کوئی نقصان نہیں ہوتا

Check Also

پریشان مت ہوں بند ناک کھولنے کاسب سے آسان اور تیز ترین طریقہ،مزیدجانیں

 اگر ناک بند ہوجائے یا بہت زیادہ بہنے لگے تو سانس لینا بھی دشوار ہوجاتا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *