یک صاحب نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوئی ایسا عمل بتائیں

حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک صاحب نے کہا: یا رسول اللہ! کوئی ایسا عمل بتائیں جو مجھے جنت میں لے جائے۔ اس پر لوگوں نے کہا کہ اسے کیا ہو گیا ہے، اسے کیا ہو گیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیوں ہو کیا گیا ہے؟ اجی اس کو ضرورت

ہے بیچارہ اس لیے پوچھتا ہے۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ اللہ کی عبادت کر اور اس کے ساتھ کسی اور کو شریک نہ کر، نماز قائم کر، زکوٰۃ دیتے رہو اور صلہ رحمی کرتے رہو۔ ( بس یہ اعمال تجھ کو

جنت میں لے جائیں گے ) چل اب نکیل چلھوڑ دے۔ راوی نے کہا شاید اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اونٹنی پر سوار تھے۔صحیح بخاری 5983۔۔۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قطع رحمی کرنے والا جنت میں نہیں جائے گا۔ صحیح بخاری 5984

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو چاہتا ہو کہ اس کے رزق میں فراخی ہو اور اس کی عمردراز ہو تو وہ صلہ رحمی کیا کرے۔ صحیح بخاری 

Check Also

لاہور میں شہری کی اورنج لائن میٹرو پل سے کود کر خود کشی کی کوشش

لاہور میں شہری کی اورنج لائن میٹرو پل سے کود کر خود کشی کی کوشش۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *