یاباسط روزانہ نہارمنہ 10 بار پڑھیں

یہ یَابَاسِطُ کا بہت ہی خاص اور مجرب وظیفہ ہے یہ اللہ تبارک وتعالیٰ کا اسم گرامی ہے اس وظیفے کی برکت سے بہت سے لوگوں کی دلی مرادیں پوری ہوئی ہیں دلی خواہشات پوری ہوئی ہیں اس کا ذکر آج کے اس وظیفہ میں پیش کیاجائے گا اللہ تعالیٰ کا اسم گرامی بہت خاص برکت اور فضیلت کا حامل ہے قرآن پاک میں

ہے وللہ الاسماء الحسنیٰ فادعوہ بھا کہ اللہ تعالیٰ کے بہت اچھے اچھے نام ہیں اسے انہی ناموں سے پکارا کرو سورہ بقرہ آیت نمبر ایک سوباون میں ارشاد باری تعالیٰ ہے سو تم میراذکر کرو میں تمہارا ذکر کروں گااور میری شکر گزاری کرو میں اور میری ناشکری مت کرو اور ایک اور آیت میں ہے کہ اے ایمان والو تم اللہ تعالیٰ کا خوب کثرت سے ذکر کیا کرو اور صبح شام اس کی تسبیح کرتے رہو اور اللہ کا ذکر بہت بڑی چیز ہے سورہ الرعد میں ہے کہ خوب سمجھ لو اللہ کے ذکر سے ہی دلوں کو اطمینان ہے سورۃ المنافقون میں ہے کہ اے ایمان والو تم کو تمہارے مال اور اولاد اللہ کے ذکر سے غافل نہ کرنے پائیں اور جو ایسا کرے گ ا ایسے لو گ ہی گھاٹا اٹھانے والے ہیں اور اس کے علاوہ سورہ احزاب کی ایک اور آیت میں ہے کہ اللہ کا ذ کر کرنے والے مرداور اللہ کا ذ کر کرنے والی عورتیں ان سب کے لئے اللہ تعالیٰ نے مغفرت اور اجر عظیم تیار کررکھا ہے تو اللہ تعالیٰ کے اسماء الحسنی بہت اچھے ہیں اور انہی سے انہیں پکارنا چاہئے تو اسمائے اعظم کی بہت ہی خاص فضیلت و برکت ہوتی ہے بے شک اللہ پاک کے خوبصورت نام اپنے بندوں کے لئے مقدس تحفہ ہیں جن کا پڑھنا بھی عبادت اور

سعادت بھی ہے اسم اعظم ایک یا ایک سے زیادہ اسمائے الٰہی کا مجموعہ ہوتے ہیں بزرگوں کا تجربہ ہے کہ اسم اعظم کواپنے نام کے حروف کے اعداد کے برابر پڑھنا دعاؤں کے قبول ہونے میں نہایت موثر ومجرب ہے۔یاباسط کا معنی ہے اے کشادہ کرنے والا رحمت روزی اور نعمت کو کشادہ کرنے والا صرف اللہ ہی ہے اس لحاظ سے وہ باسط ہے یہ لفظ قبض کی ضد ہے اور جب چاہتا ہے تنگ کی ہوئی چیز کو کشادہ کردیتا ہے یعنی قبض کو بسط میں بدل دیتا ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں کرسکتا حالت بسط میں انسان کا فرض ہے کہ اللہ کی رحمت و نعمت کا شکرادا کریں اللہ کے ایک بندے کا قول ہے کہ باسط وہ ذات ہے جو لوگوں کا رزق کشادہ کرے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ اللہ جس کا چاہتا ہے رزق کشادہ کردیتا ہے اور جسے چاہتا ہے مقرر شدہ رزق عطافرمادیتا ہے یہ سورہ رعد کی آیت کا ترجمہ ہے تو کشادہ حالت میں بندوں کو چاہئے کہ اس کی اتباع اور اطاعت پر کاربند رہیں اور ہر دم اسی کے شکر گزار بندے بننے کی کوشش کریں بے جا خوشی اور بے ادبی سے اجتناب کریں تو اللہ تعالیٰ ان پر اپنی صفت باسط کا اظہار فرماتا ہے یہ اسم جمالی ہے اور اس کے اعداد چھہتر ہیں اس کے اعداد چھہتر یا بہتر ہیں وظیفہ اس کا یہ ہے کہ ہر روز گیارہ مرتبہ یاباسطُ مغرب کے بعد پڑھیں اور اول و آخر درود پاک لازمی پڑھیں اور پھر اس کے بعد اللہ پاک سے رو رو کر عاجزی و انکساری سے دعا فرمائیں۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Check Also

صبح اٹھتے ہی یہ 1 لفظ پڑھ لیا کریں دولت کا سیلاب آجائے گا۔

 اس تحریر میں رزق کے حوالے سے دولت حاصل کرنے کے حوالے سے معلومات شیئر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *