ذی الحجہ کو یہ سورت پڑھ لیں

حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ : کبھی اچانک تمام کام درست ہو جاتے ہیں ۔ اور کبھی طلب گار ناکام لوٹتا ہے۔ اور میں نے اللہ کو اپنے ارادوں میں ناکامی سے پہچانا۔ انسان کی زندگی میں ایسے مواقع بھی آتے ہیں ۔ وہ بالکل بے بس ہوجاتا ہے۔ یہ و ہ لمحہ ہوتا ہے۔ جب اللہ کریم اس کی دعا کو قبول فرماتے ہیں۔ لیکن بد قسمتی یہ ہے کہ جس وقت اللہ تعالیٰ انسان کو نوازنا چاہتا ہے۔ عین اسی وقت یہ اس ذات کے گلے

شکوے شروع کردیتا ہے۔ا س لیے بھر پور کوشش کرنی چاہیے کہ ایسے وقت کو اللہ تعالیٰ کی ناشکری میں ضائع کرنے کے بجائے دعائیں مانگنے میں خرچ کیا جائے۔ لہٰذا ذی الحج کےمہینے میں اللہ سے مانگنا ایک آسان سا عمل مجھ سے سیکھ لیں۔ اور اپنے مسائل اللہ سے حل کروا لیں۔ یہ تین دن کا عمل ہے۔ آپ نے قرآنی سورت کو مخصوص وقت میں، مخصو ص طریقے سے پڑھنا ہے۔ انشاءاللہ! آپ کے معاشرتی ومعاشی مسائل حل ہوں گے۔ یہ عمل بہت ہی کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے ۔ جن لوگوں کو یہ عمل نصیب ہوتا ہے و ہ اس عمل کی اہمیت سے واقف ہوتے ہیں۔ یہی وہ قبولیت کی خاص گھڑی ہے جس میں کی گئی دعا بھی رد نہیں ہوتی۔ جو عمل آپ کو بتانے لگیں ہیں۔ جس جس کو یہ عمل پہنچے ۔

وہ خود ہی اس پر عمل کرے۔ اور اپنی ذمہ داری کےساتھ صدقہ جاریہ سمجھ کر رشتہ داروں اور دوست احباب کو بھی بتائیں۔ تاکہ دوسرے لوگ بھی اس عمل سے فائدہ اٹھا سکیں۔ آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو اس وظیفہ کا پورا فائدہ ہو۔ تو یہ آرٹیکل مکمل پڑھیں۔ ایسا معاشرہ جو معا شی بد حالی اور بد امنی کا شکار ہو۔ جہاں رشتوں میں بے وفائی کے باعث بچے ، جوان اور بوڑھے ذہنی دباؤ کا شکار ، وہاں آج کا یہ عمل ذہن اور روح کو تازگی بخشے گا۔ آنے والے حالات سے مقابلہ کرنا اور مشکلات میں صبر سے کام لینا ہر ذہنی بیماری میں مبتلا ہونےسے دور رکھتا ہے۔ جب کبھی آپ کو دوستوں سے کج روی کا سامنا ہو۔ رویوں کی تبدیلیوں دیکھنی ہو۔ ظلم دیکھا اور ظلم سہا ہو ۔ ایسے میں اپنے آپ کو حصول علم میں مشغول کرلینا

اور اپنے ذہنی اور علمی وسعت پر وقت صرف کرنا آپ کے لیے بہتر ثابت ہوگا۔ لہٰذا آپ نے 8،9،10ذی الحج کو سورت الواقعہ انتالیس مرتبہ پڑھنی ہے۔ پڑھنے کا طریقہ نوٹ کرلیں۔ 8ذی الحج کو تیرہ مرتبہ سورت الواقعہ پڑھنی ہے۔ اول و آخر درود ابراہیمی پڑھنا ہے۔ اور اسی طرح 9 ذی الحج کو بھی تیرہ مرتبہ سور ت الواقعہ پڑھنی ہے۔ اول وآخر درود ابراہیمی پڑھنا ہے۔ یہ عمل چاہے خود پڑھ لیں۔ یا سارے گھر والے مل کرپڑھ لیں۔ اس طرح د س ذی الحج کو تیرہ مرتبہ سورت الواقعہ پڑھنی ہے۔ اول اور آخر درود ابراہیمی پڑھنا ہے۔ اور تینوں دن آپ نے اس عمل کے ساتھ ایک ہزار مرتبہ ” یا اولا اولین ، یا آخر الا خرین ، ذو القوت المتین ، ویا راحم المساکین ، ویا ارحم الرحمین ” پڑھنا ہے۔

اس عمل سے انشاءاللہ! پورے سال کا رزق کثرت کےساتھ آپ کو ملےگا۔ بلکہ بڑی سے بڑی درپیش حاجت چاہے اولاد کی ہے۔ چاہے رزق کی ہے۔ یا کا م میں رکاوٹو ں میں خاتمے کےلیے یہ عمل ہے ۔ نہ صرف اس کی برکت سے اللہ تعالیٰ آپ کو بہت زیادہ رزق سے نوازے گا۔ بلکہ اللہ تعالیٰ آپ کو اولا د کی نعمت سے بھی نوازے گا۔ یہ عمل خاص طور پر رزق کے حوالےسے ہے۔

Check Also

صبح اٹھتے ہی یہ 1 لفظ پڑھ لیا کریں دولت کا سیلاب آجائے گا۔

 اس تحریر میں رزق کے حوالے سے دولت حاصل کرنے کے حوالے سے معلومات شیئر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *